Author Topic: خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل ٹاؤن میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے م  (Read 1405 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل ٹاؤن میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرصوبائی وزیر تعلیم کا خطاب

سندھ کے بیشتر کالجوں میں اساتذہ تعداد کے مطابق نہیں، پیر مظہر الحق
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کے لئے اثاثہ ہیں کیونکہ نسلوں کو پروان چڑھاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل ٹاؤن میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر خورشید بانو نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے بیشتر کالجز میں اساتذہ کی کمی ہے تاہم موجودہ حکومت سندھ پبلک سروس کمیشن کی مدد سے بھرتیاں کر کے کمی کو دور کرے گی۔ انہوں نے کالج کی اساتذہ اور طالبات کے مطالبے پر نئے تعلیمی سال سے کالج میں کیمسٹری اور بیالوجی کی ڈگری کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر خورشید بانو نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کالج کے مسائل بیان کئے
 
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

کراچی (این این آئی) سینئر صوبائی وزیر تعلیم وخواندگی پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں کیونکہ وہ نسلوں / معاشرے کو بھی پروان چڑھاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل ٹاؤن میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر تقریب سے خطاب اور صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے اکثرو بیشتر کالجز میں لیکچرارز اور پروفیسر کی کمی کا سامنا ہے تاہم موجودہ حکومت سندھ پبلک سروس کمیشن کی مدد سے لیکچرارز کی جلد بھرتیاں کرکے کمی کو دور کرے گی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کالج کی پرنسپل کی شکایت پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کو ہدایت کی کالج کے لیے جمنازیم کے لیے فوری ابتدائی رپورٹ تیار کی جائے۔ انہوں نے کالج کی اساتذہ ا ور طالبات کے مطالبے پر آئندہ آنے والے تعلیمی سیشن میں ڈگری کالج میں کیمسٹری اور بیالوجی کی کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا۔
 
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"