Author Topic: جامعہ کراچی گرانٹ میں 10 فیصد کٹوتی  (Read 985 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
جامعہ کراچی گرانٹ میں 10 فیصد کٹوتی

ہائرایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی کی تیسری سہ ماہی کی گرانٹ میں 10 فیصد کٹوتی کر دی ہے جس کی وجہ سے جامعہ کراچی کو مالی بحران کا سامنا ہے بتایا جاتا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں جامعہ کراچی کو294 ملین روپے ملنے تھے جو کل گرانٹ کا 30 فیصد بنتی ہے مگر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی کو196 ملین روپے فراہم کیے اس طرح 98 ملین روپے کاٹ کر 10 فیصد کٹوتی کر لی گئی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ مالی بحران کے باوجود جامعہ کراچی کی فنانس کمیٹی نے 4 اسامیوں کو گریڈ20 میں اپ گریڈ کرنے پر غور کیا جن میں 20 گریڈ کی چیف میڈیکل آفیسر،
 20 گریڈ کا چیف سیکورٹی آفیسر، 20 گریڈ کا ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور 20 گریڈ کا چیف آفیسر کی اسامی شامل تھی جبکہ جامعہ کراچی میں انکم ٹیکس کا علیحدہ شعبہ قائم کرکے 13، 16 اورگریڈ 18 کی نئی اسامیاں تخلیق کرنے پر بات کی گئی تاہم فنانس کمیٹی نے مالی خسارے کے پیش نظر طے کیا کہ بغیرکسی معمولی وجہ کے نئی اسامیاں نہ پیدا کی جائیں
 اور نئی اسامیاں قائم کرنے کے لیے معقول وجہ پیش کی جائے جس پر یہ معاملہ سینیٹر عبدالحسیب خان پر مشتمل کمیٹی کرے گی اور صرف ان اسامیوں کی منظوری دے گی جو انتہائی ضروری ہوں یاد رہے کہ جامعہ کراچی میں باقاعدہ 17 اور 18 گریڈ کے 2 میل اور ایک فیمیل ڈاکٹرز، 18 گریڈ کی اسامی پر پبلک ریلیشنز آفیسر اور 16 گریڈ کے دو ڈپٹی، 20 گریڈ کا آفیسر 18 گریڈ کا سیکورٹی آفیسر پہلے ہی کام کر رہے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فنانس کمیٹی اور سینڈیکیٹ سے منظور نہ ہونے کے باوجود اپ گریڈ اور نئی اسامیاں مشتہر کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔شکریہ جنگ