Author Topic: ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کو طلبہ کو کلاسز لینے سے نہ روکنے کی ہدایت  (Read 429 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کو طلبہ کو کلاسز لینے سے نہ روکنے کی ہدایت
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈاؤ میڈکل یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کردی کہ درخواستوں پر فیصلہ آنے تک طلبا کو کلاسز لینے سے نہ روکا جائے۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاؤ میڈکل یونیورسٹی طلباء کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ طلبا کے وکیل نے موقف دیا کہ فرسٹ ایئر پاس کیا لیکن سیکنڈ ئیئر میں فیل کردیا گیا۔ ہمیں امتحانی تفصیلات نہیں بتائے گئے کلاس میں لینے منع کیا جا رہا ہے۔ ہم کس مضمونمیں فیل ہوئے ہیں تفصیل نہیں دی جا رہے۔ یونیورسٹی کے وکیل نے موقف دیا کہ طلباء پی ایم ڈی سی قوانین کے تحت فیل ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاسنگ مارکس سے بھی کم نمبر لیے ہیں۔ عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی طلبہ کو اپنی کلاس لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ریماکس دیئے فیصلہ آنے تک طلبا کو کلاسز لینے سے نہ روکا جائے۔درخواستیں سیکنڈ ایئر کے 6 طلباء نے دائر کیں۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 21 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"