Author Topic: گورنمنٹ کالج پشاور ، اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج  (Read 844 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ کالج پشاورمیں اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج
پشاور : اسلامی جمعیت طلبہ نے گورنمنٹ کالج پشاور کی انتظامیہ کے جانب سے انٹرمیڈیٹ طلباء کے سالانہ امتحان کا فارم بورڈ نہ بھیجنے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے۔ جس پر کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ کالج کے پرنسپل نے 470طلباء کے امتحانی فارم کو بورڈ بھیجنے سے روک کر ان کے مستقبل کو تاریک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل اپنی نااہلی چھپانے کیلئے طلبہ کا سال ضائع کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پرنسپل بروقت اقدامات کرتے اور طلبہ کے والدین کو اطلاع دیتے تو آج ان طلبہ کی حاضری کا مسئلہ نہ ہوتا۔
اور ایک سال خاموشی اور نااہلی کے بعد اب اس کو حاضری کا مسئلہ کیوں اور کیسے یاد آیا۔
انہوں نے کہا کہ پرنسپل کا یہ اقدام طلبہ سے قلم چھین لینے کے مترادف ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 11 جنوری 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"