PakStudy :Yours Study Matters

Crreer Planning In Pakistan => Job in Pakistan Army => Topic started by: گل on September 17, 2008, 09:35:42 PM

Title: ایڈجوٹنٹ جنرل
Post by: گل on September 17, 2008, 09:35:42 PM

ایڈجوٹنٹ جنرل

ایڈجوٹنٹ جنرل آرمی كے انتظام، فوج میں بھرتی، اور فوج كے مختلف اداروں كے معاملات كا

ذمہ دار ہے۔ اس كا تعلق براہ راست فوجیوں كی تنخواہ، رخصت ، ترقیوں ، پنشن ، نظم و ضبط،

فلاح و بہبود، جنگی قیدیوں، فوج كے مختلف اعزازات اور اس ضمن میں دیگر اہم معاملات سے

ہے۔ اس كے علاوہ فوجیوں كی صحت كا خیال ركھنا بھی اس كی ذمہ داری ہے جس كے لئے

ڈائریكٹر برائے میڈیكل سروسز اس كا معاون ہے۔ فوج كے قانونی معاملات كا ذمہ دار بھی

ایڈجوٹنٹ جنرل ہوتا ہے۔ اس كے لئے جج ایڈووكیٹ جنرل اس كا مشیر ہوتا ہے۔ وہ فوجی

فائونڈیشن كے انتظام و دیگر امور كی كمیٹی كا غیر سركاری چیئر مین بھی ہوتا ہے۔ اس كی

معاونت درج ذیل ڈائریكٹرز كرتے ہیں:

١۔ ڈائریكٹر آف پرسنل ایڈمنسٹریشن

٢۔ ڈائریكٹر آف پرسنل سروسز

٣۔ڈائریكٹر ویلفیئر و امور معذوراں

٤۔ ڈائریكٹر میڈیكل سروسز

ڈائریكٹر برائے تنخواہ، پنشن اور اكائونٹس

٦۔ ڈائریكٹر آف ریگولیشنز اینڈ فارمز ٧

٧۔ڈائریكٹر آف سویلین پرسانل