Author Topic: ایس ایم سی کالج کراچی سے اے پی ایم ایس او کے 9 طلبہ کا اخراج  (Read 2061 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایس ایم سی کالج کراچی سے اے پی ایم ایس او کے 9 طلبہ کا اخراج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایم سی کالج سے لسانی طلبہ تنظیم کے 7 کارکنان کو کالج انتظامیہ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر خارج کر دیا۔ طلبہ پر کالج میں سیاسی سرگرمیوں اور غیرمتعلقہ افراد کے ذریعے کالج کا پُرامن ماحول خراب کرنے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لسانی طلبہ تنظیم نے کالج کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کالج میں سیکٹر کمیٹی کا پروگرام منعقد کرایا، سیکٹر انچارج و دیگر غیرمتعلقہ افراد کو کالج میں مدعو کیا تھا اور کالج میں جھنڈے اور چاکنگ کی تھی جس کی وجہ سے کالج میں موجود طلبہ و طالبات میں بے چینی پھیل گئی اور تعلیمی عمل کو شدید نقصان پہنچا۔ کلاسز معطل ہو گئیں اور انتظامیہ نے کالج خالی کرا دیا۔ مذکورہ واقعے کے بعدایس ایم سی کالج کی انتظامیہ نے کالج نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر لسانی طلبہ تنظیم کے 7 کارکنان کو خارج کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے بعد لسانی طلبہ تنظیم اور کالج انتظامیہ میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور دو دن گزرنے کے باوجود بھی تدریسی سرگرمیاں بحال نہ ہو سکیں۔ لسانی طلبہ تنظیم اپنے 7کارکنان کی بحالی کے لیے انتظامیہ پر اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے شدید دباﺅ ڈال رہی ہے۔
  [/rtl]      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"