PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => UOP => Topic started by: sb on November 12, 2018, 01:31:18 PM

Title: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی نئے طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی
Post by: sb on November 12, 2018, 01:31:18 PM

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی نئے طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی
پشاور :  بونیر سٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں نئے داخل ہونے طلبہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک تھے۔انہوں نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے
تعلیم کی اہمیت سے زور دیا اور کہا کہ تعلیم کا حصول ہر انسان کیلئے ضروری ہےچاہے وہ امیر ہو یا غریب ، مرد ہو یا عورت۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کی اولین ضرورتوں میں سے ایک ہے،یہ انسان کا بنیادی حق ہے ، تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی
اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اس کا مطلب تہذیب یافتہ ہونا ہے تاکہ انسان اپنی روایات اور اقدار کا خیال رکھتے ہوئے زندگی گزارے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 12 نومبر 2018ء کو شائع ہوئی