Author Topic: لاہورمیں ڈیفنس کی ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علم کی حادثے میں ہلاکت پراحتجاج  (Read 1887 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہورمیں ڈیفنس کی ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علم کی حادثے میں ہلاکت پراحتجاج

لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس کی ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علم کی حادثے میں ہلاکت کیخلاف طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ڈیفنس مین بلیوارڈ پر صبح کے وقت ایک تیز رفتار پراڈو نے طلباء کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں نجی یونیورسٹی کا طالب علم وہیب موقع پر جان بحق ہو گیا، جبکہ دو طالبعلوں کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ کے اندرج اور ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر پر طلباء مشتعل ہو گئے، اور انہوں نے ڈیفنس مین بلیوارڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کر دی۔

احتجاج کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد جان درانی اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں، اس لئے پولیس نے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کا میڈیکل کرانے میں تاخیری حربے استعمال کئے ہیں۔ طلباء نے وارننگ دی ہے قانون کے مطابق کارروائی نہ ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
      شکریہ آج
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"