Author Topic: IRAN ایران  (Read 4380 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
IRAN ایران
« on: December 09, 2007, 07:32:31 PM »


ایران IRAN

ایران كا دارالحكومت تہران ہے۔ یہاں كی زبان فارسی اور كرنسی ریال ہے۔ اس كے اہم شہروں میں شیراز، خرم آباد، آبادان ، قم، مشہد ، اصفہان، اہواز، تہران شامل ہیں۔ یہ ایك اسلامی ملك ہے۔

ایران كے شمال میں روس اورسمندر، مشرق میں افغانستان اور پاكستان ہے، جنوب میں گلف اور اومان، مغرب میںعراق اور تركی كی سرحدیں ملتی ہیں۔ ایران میں پہلے چار سال كی تعلیم بچوں كو مفت دی جاتی ہے۔ ایران اقوام متحدہ، كولمبو، پلان OPEC اور اسلامی سربراہی ممالك كا ممبر ہے۔ یہاں پر مكمل اسلامی نظام نافذ ہے۔

ویزا کاحصول

ایران كا ویزا حاصل كرنا نہایت آسان ہے۔ چند سو ڈالر دكھا كر ویزا مل جاتا ہے۔ زیارت كے لیے بھی ویزے ملتے رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ خشكی كے راستے ایران جاتے ہیں پاكستان سے افغانستان كے شہر كابل اور وہاں سے ایران چلے جاتے ہیں۔

پاكستان سے ٹرین براستہ كابل بھی ایران جاتی ہے۔ اسرائیل ، مراكش ، JARDAN كے لوگوں كو ایران انٹری نہیں دیتا چاہے وہ كسی بھی نوعیت كی كیوں نہ ہو۔

پردہ

ایسی عورتیں جنہوں نے برقعہ، چادر، دوپٹہ لمبے كپڑے نہ پہنے ہوں انہیں بھی اجازت نہیں دی جاتی چاہے وہ كسی بھی ملك كے كیوں نہ ہوں۔

سفارتی پاسپورٹ كے حامل افراد كوریا، پاكستان ، پرتگال، سوئٹزرلینڈ ، ویزا كی ضرورت نہیں ہے۔

آسٹریا، یونان ، سپین ، سویڈن كے سفارتی ، حكومت كے ملازمین كا پاسپورٹ ہولڈر افراد۔ بغیر ویزا كے آ سكتے ہیں۔

اقوام متحدہ كے عملہ، فوجی جوان، ملازمین بغیر ویزا كے آ سكتے ہیں۔

ہر غیر ملكی كے لیے ضروری ہے كہ اپنی آمد كے آٹھ دن بعد تك كسی قریبی پولیس سٹیشن میں اپنی آمد كی رپورٹ كرے۔

شہریت

ایرانی عورت سے شادی كرنے سے شہریت مل جاتی ہے۔ تاہم غیر ملكی كا مسلمان ہونا ضروری ہے جو بھی بچہ پیدا ہو گا وہ ایران كا شہری ہو گا مگر شہریت اٹھارہ سال كی عمر تك پہنچنے كے بعد ملے گی۔

وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں

ایران كے شہری

سفارتی محكمانہ پاسپورٹ ہولڈر افراد ذیل كے ممالك كے۔

جاپان، یونان، سپین، سویڈن، ہنگری، پاكستان، پرتگال، سوئٹزرلینڈ ۔

سابقہ یوگوسلاویہ اور سعودی عرب ، سلوینیا، تركی، یوسنیا ہرزیگووینا كے لوگ تین ماہ تك رہ سكتے ہیں مگر صحافی، رپورٹر ، فوٹو گرافر ، مووی میكر كوویزہ كی ضرورت ہو گی۔ ایران كا ویزا حاصل كرنے میں دو ماہ بھی لگ سكتے ہیں۔



Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
ایران کا محل وقوع
« Reply #1 on: February 09, 2009, 03:27:30 PM »

ایران کا محل وقوع

ایران


"" ایران""  بہت ہی قدیم تہذیب و تمدّن رکھنے والا ملک ہے  کہ جس کو کبھی  "" فارس "" بھی کہا جاتا تھا ۔ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا   اٹھارواں بڑا ملک ہے ۔ ایران کا رقبہ انگلستان ، فرانس ، سپین  اور جرمنی کے مجموئی رقبے کے برابر ہے ۔

 ایران کے شمال مغرب میں آذربائیجان  اور آرمینیا  واقع ہیں ۔  آذربائیجان کے ساتھ 432 کلو میٹر  اور آرمینیا کے ساتھ 35 کلو میٹر لمبی سرحد ہے ۔ شمال میں دریائے خزر واقع ہے ۔ شمال  مشرق میں 992 کلو میٹر لمبی ترکمانستان سے ملتی ہے ۔ مشرق میں پاکستان اور افغانستان واقع ہیں جن سے ایران کی بالترتیب 909  کلو میٹر اور 936 کلو میٹر لمبی سرحدیں ملتی ہیں ۔ مغرب  میں 499 کلو میٹرترکی کے سا تھ اور 1458 کلو میٹر لمبی سرحد عراق سے ملتی ہے ۔ جنوب میں خلیج فارس اور خلیج عمان واقع ہیں ۔

ایران کا کل رقبہ 1648000  کلومیٹر مربع ہے جس میں 76500  کلومیٹر مربع قابل کاشت ہے ۔

جغرافیائی اعتبار سے ایران بہت ہی اہمیّت کا حامل ملک ہے ۔ یورپ اور امریکا کے لۓ تیل لے کر جانے والے بحری جہاز

 خلیج فارس میں واقع "" تنگ ھرمز""  سے گزرتے ہیں جس پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے ۔ ایران کا کوئی بھی قدم یورپ اور امریکا تک جانے والے تیل کی رسد کو متاثر کر سکتا ہے ۔

مشرق وسطی میں ایران نے خود کو اقتصادی ، ثقافتی اور دفاعی اعتبار سے ایک ""علاقاعی قوّت""  کے طور پر منوایا ہے ۔ تیزی سے ترقّی کرتا ہوا ایران مشرق وسطی کی سیاست پر بہت زیادہ  اثر و رسوخ  رکھتا ھے ۔