Author Topic: Netherlands نیدر لینڈ ہالینڈ  (Read 1937 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Netherlands نیدر لینڈ ہالینڈ
« on: December 09, 2007, 09:14:33 PM »
Study Abroad

نیدر لینڈ / ہالینڈ Netherlands

ہالینڈ كا سركاری نام نیدر لینڈ ہے۔ ہالینڈ دراصل ایك صوبے كا نام ہے۔ نیدر لینڈ كا دارالحكومت ایمسٹرڈم ہے۔ یہاں كا قومی پھول ٹیولپ ہے۔ یہ براعظم یورپ میں شامل ہے۔ ہالینڈ كے مغرب میں اور شمال میں سمندر ہے جبكہ مشرق میں جرمنی اور جنوب میں بلجیم ہے۔ نیدر لینڈ كا موسم سرد اور جما دینے والا ہے۔ جولائی اور اگست میں كچھ گرمی ہوتی ہے ۔ باقی سارا سال موسم سرد رہتا ہے۔ ہالینڈ كی پہچان ہواكی چكی ہے جو ہوا كے زور پر چلتی ہے اور جابجا نظر آتی ہے۔

یہاں كے مشہور شہروں میں ہیگ ، دوٹرڈم ، ایمسٹرڈم ہیں۔ یہاں كی زبان ڈچ ہے اور كرنسی گلڈز ہے۔ تاہم امریكن ڈالر بھی چل جاتا ہے۔ یہاں سفر كے دوران مختلف شكل اور سائز كی نہریں نظر آتی ہیں۔ جرمنی، پرتگال، ہالینڈ ، بلجیم، او ر لكسمبرگ كا ویزا ایك ہی ہے۔ كسی ایك ملك كاویزا مل جانے سے آپ تمام ملكوں میں جا سكتے ہیں۔ ہالینڈ كا ویزا حاصل كرنا كافی مشكل اور دقت طلب ہے۔ كیونكہ ویزا كی اجازت ہالینڈ سے حاصل كرنا پڑتی ہے۔ ہالینڈ میں مقیم آپ كے والدین، رشتہ دار آپ كو سپانسر كر سكتے ہیں۔ آپ كو ویزا ان كی تصدیق سے ملتا ہے۔ اگر آپ نوكری كرنے ہالینڈ جا رہے ہیں تو آپ كے نام كمپنی فرم كا كام كرنے كا خط اجازت ہونا چاہیے۔

ویزا حاصل كرنے كے لیے ایمبیسی ، ہائی كمیشن كو مندرجہ ذیل كاغذات پیش كرنا پڑتے ہیں۔

پاسپورٹ

تصاویر 4 عدد

5 عدد ویزا فارم كی كاپیاں

كسی ہوائی كمپنی كا دو طرفہ ٹكٹ كنفرم تاریخوں كا۔ بہتر ہے ہالینڈ كی كسی فضائی كمپنی كا ہو كیونكہ جس ملك كا ویزا اپلائی كیا جائے اس ملك كی فضائی كمپنی كا ٹكٹ خوشگوار اثر ڈالتا ہے۔

بزنس یا كاروبار كی تفصیل

والدین، رشتہ دار، عزیزوں كے ٹیلی فون نمبر مكمل ایڈریس جو ہالینڈ میں رہ رہے ہوں۔

اگر سپانسرز ہے تو اس كی كاپی۔

اخراجات كون برداشت كرے گا اگر خود تو اس كا ثبوت اور اگر ہالینڈ میں مقیم رشتہ دار تو اس كا ثبوت،

بینك بیلنس شیٹ ،
جائیداد كی تفصیل۔

انكم ٹیكس كی ادائیگی كی رسید۔

اسلام آباد ایمبیسی كا ایڈریس۔

كسی منسٹر یا ایم این اے كی طرف سے گارنٹی۔

وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں

نیدر لینڈ كے شہری، ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا، بلجیم، برازیل ، برونئی ، كینیڈا، چلی، كولمبیا، كوسٹ رائس، دمشق، ڈنمارك، ایل سلوا ڈور، امریكہ ، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، گوئٹے مالا، آئر لینڈ ، آئس لینڈ ، اسرائیل ، اٹلی، جمیكا، كوریا ﴿ساوٕتھ﴾، مالٹا، جاپان ، لكسمبرگ، مناكو، ملائشیا، نیوزی لینڈ، ناروے، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، یورا گوئے، برطانیہ۔

ان ممالك كے شہریت یافتہ افراد بغیر ویزا كے ہالینڈ میں آ سكتے ہیں۔

برطانیہ كے شہری اور برطانیہ كی كالونیز۔

برطانیہ كے سمندر پار كام كرنے والے

فوجی ماہرین ، سفارتی اور اقوام متحدہ كے پاسپورٹ والے افراد۔

ٹریول كاغذات

پناہ گزینوں جو كہ فرانس ، جرمنی،بلجیم، ڈنمارك، آئس لینڈ ، آئرلینڈ، اٹلی، لكسمبرگ ، ناروے، پرتگال ، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ۔ان ممالك كے جن كو ٹریول كاغذات مل چكے ہیں سفر كر سكتے ہیں۔ بغیر ویزا كے آ جا سكتے ہیں۔

شہریت كا حصول

ہالینڈ كی عورت سے شادی كر لینے سے فوری شہریت نہیں مل جاتی بلكہ قانونی تقاضے پورے كرنے پڑتے ہیں۔

قانونی طور پر آپ كو شہریت تب مل سكتی ہے جب آپ كم از كم پانچ سال سے ہالینڈ میں قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ كسی بھی غیر اخلاقی یا قانونی حركت، كیس میں مطلوب نہ ہو۔ اس سے كم عرصہ كی درخواستوں پر غور نہیں كیا جاتا۔ شادی كے بعد چونكہ آپ كو مخصوص مدت كا ویزا جار ی كر دیا جاتا ہے جو ختم ہونے پر دوبارہ اجرا كروایا جا سكتا ہے۔ اس لیے آپ كا قیام قانونی تصور ہوتا ہے۔

پاكستان میں موجود والدین ، بہن بھائی كا تمام ریكارڈ جو كہ فارن آفس سے تصدیق شدہ ہو پیش كرنا پڑتا ہے۔ آپ كے كاروبار ، ملازمت كی تفصیل۔آپ اپنی بیوی اور بچوں كا بوجھ كیسے برداشت كریں گے اس كا ثبوت پیش كرنا پڑتا ہے۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Universities of Netherlands /Universities in Netherlands
« Reply #1 on: October 14, 2008, 01:12:33 AM »
Universities of Netherlands /Universities in Netherlands

Delft University of Technology
Delta University
Eindhoven University of Technology
Erasmus University of Rotterdam
Intercultural Open University
Leiden University
Nijenrode University
Open University of the Netherlands
Tilburg University
University of Amsterdam
University of Groningen
University of Limburg
University of Nijmegen
University of Twente
Utrecht University
Vrije University
Wageningen Agricultural University