Author Topic: سریاب کے تعلیمی ادارے سہولیات سے محروم ہیں‘بی این پی  (Read 589 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سریاب کے تعلیمی ادارے سہولیات سے محروم ہیں‘بی این پی
کوئٹہ: بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ،ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی اور ضلعی کونسلر الف الدین کرد نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل)اور ڈی ڈی او چلتن ٹاؤن شبیراحمد لانگو سے ملاقات کی
اورانہیں سریاب سمیت کوئٹہ کے مختلف سکولز میں اساتذہ کی کمی ،کتب کی عدم دستیابی ومشکلات سے آگاہ کیا رہنمائوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں بنیادی ضروریات کافقدان ہے جس کے باعث طلباء وطالبات کو حصول تعلیم میں مشکلات کاسامنا ہے جنہیں دورکرنے کی عملی اقدامات کی ضرورت ہے
 سابق حکمرانوں اورانتظامیہ نے بلوچ علاقوں کوتعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نظرانداز کیا جس کے باعث آج وہ پسماندگی کا شکار ہے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر دعوے بڑے کیےگئے مگر حقائق اس کے برعکس ہیں سریاب سمیت کوئٹہ کے مختلف اسکولز میں طلباء آج بھی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں تعلیمی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کیلئے بی این پی اپنا بھرپور کرداراداکرے گی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 18 مارچ 2019ء   کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"