Author Topic: Egypt مصر  (Read 1841 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Egypt مصر
« on: December 09, 2007, 09:07:40 PM »


Egyptمصر
مصر كا دارالحكومت قاہرہ ہے۔ مصر تحفہ نیل كے نام سے مشہور ہے۔ ایك اسلامی ریاست ہے۔

اس كی زبان عربی اور كرنسی مصری پونڈ ہے۔ ملك میں اپنی مرضی سے كرنسی لا سكتے ہیں تاہم ائیر پورٹ پر ڈیكلریشن فارم پر كرنا ہو گا۔ مصر براعظم شمالی افریقہ میں واقع ہے۔ اس كے شمال میں بحیرہ روم ، مشرق میں اسرائیل، اور بحیرہ قلزم جنوب میں سوڈان اور مغرب میں لیبیا واقع ہے۔

اس كے مشہور شہروں میں اسكندریہ، سویز، غذا، المصالہ اخبر، پورٹ سعید، منصورہ ہیں۔

یہاں كا رقبہ تقریباً 1001449 مربع كلومیٹر ہے۔ اور شرح خواندگی تقریباً ٠٤ فیصد ہے۔ ملك كی اہم زرعی پیداورا میں گندم، چاول، كپاس، كے بیج، صنعتوں میں چینی، سیمنٹ، كھاد ، سوتی دھاگہ، كاغذ، ٹائر، موٹر سپرٹ سلفیورك ایسڈ، موٹر كاریں شامل ہیں۔

مصر كا قومی دن 23 جولائی ہے۔ تقریبا تمام دنیا كے سیاح مصر كے عجوبہ روزگار اہرام مصر كو دیكھنے آتے رہتے ہیں۔ یہ اہرام اپنے اندر زمانوں كی تاریخ ركھتے ہیں اور صدیاں گزرنے كے بعد بھی دنیا كی دلچسپی كا محور ہیں۔ ماہرین ان اہرام كا مطالعہ اور مشاہدہ كرتے رہتے ہیں اور تاریخ انسانی كو مترتب كرتے رہتے ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے كہ صدیاں گزرنے كے باوجود یہ اہرام اپنی جگہ اپنی اصلی حالت میں قائم ہیں اور بیسیوں سال كی تحقیق كے بعد بھی ان اہرام كے كچھ راز ابھی طشت ازبام نہیں ہو سكے۔ كچھ حصے ابھی تك اسی طرح مبہم ہیں جیسے وہ پہلے تھے۔ اگرچہ ان اہرام میں پوری انسانی تاریخ بكھری ہوئی ہے۔ مختلف تصاویر اور مجسموں كی شكل میں اور ناسمجھ آنے والی زبانوں كی شكل میں۔

وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں

مصر كے شہری۔

سفارتی پاسپورٹ ہولڈر جو مصر كے لیے قابل قبول ہو۔

ٹرانزٹ مسافر جن كی منزل كوئی اور ملك ہے اور ہوائی جہاز كی وجہ سے رك گئے ہیں۔

بحری جہاز كا عملہ مگر جن كی طور ماہی گیر كتاب بنی ہوئی ہے۔

ری انٹری پرمٹ ہولڈر افراد۔

فلسطین، اوما، تیونس، یمن، متحدہ عرب امارات، موریطانیہ، سعودی عرب، قطر، الجیریا، كویت، بحرین، لیبیا، مالٹا، گنی كے شہری،

اقوام متحدہ كے ملازم۔

ہر ملك كے شہری كو مصر میں داخل ہونے كے لیے ہیلتھ كارڈ كی ضرورت ہوتی ہے۔ سوائے ا ن لوگوں كے جو صرف محدود وقت تك مصر میں رہیں یعنی ٤٢ گھنٹے سے زیادہ نہیں۔ ٹرانزٹ مسافر۔

بنگلہ دیش ، ایتھوپیا، ہندوستان، نائجیریا ، پاكستان، فلپائن، صومالیہ، سری لنكا ، تنزانیہ، اور زائر كے رہنے والوں كو ویزا حاصل كرنے كے لیے ٹكٹ دو طرفہ دكھانا ہو گا۔

وہ لوگ جو بغیر پاسپورٹ كے آ سكتے ہیں۔

Laissez-passer اقوام متحدہ كی طرف سے جاری كردہ اور مندرجہ ذیل ممالك كی طرف سے فلسطینی قوم كے فرد كو جاری كر دہ۔الجیریا، بحرین، عمان، شام، كویت، لبنان، لیبیا، موریطانیہ، مراكش، اومان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ۔ شام، تیونس، متحدہ عرب امارات، یمن۔بحری جہاز كاعملہ ڈیوٹی كے دوران صرف تائیوان كے علاوہ ہر ملك كی طرف جاری كردہ كتاب ہولڈر،
امریكہ كے ری انٹری پرمٹ ہولڈر افراد۔