Author Topic: وفاق المدارس نتائج اعلان ٗجامعہ عثمانیہ پشاور نے میدان مارلیا  (Read 734 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وفاق المدارس نتائج اعلان ٗجامعہ عثمانیہ پشاور نے میدان مارلیا
پشاور : وفاق المدارس نے گذشتہ چھ سالہ نتائج کی فہرست جاری کردی۔صوبہ خیبر پختونخوا میں جامعہ عثمانیہ پشاور نے میدان مار لیا ۔ مجموعی اعتبار سے108پوزیشن حاصل کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی جبکہ ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔جامعہ دارالعلوم کراچی نے 123پوزیشنوں کے ساتھ ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور نے مجموعی اعتبار سے 20پوزیشنیں حاصل کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں دوسری ، جبکہ جامعہ فاطمۃ الزھراء للبنات بمبوروڈ نوتھیہ جدید نے 18پوزیشنوں حاصل کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق دینی مدارس کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے گذشتہ چھ سالوں میں ملکی اور صوبائی سطح پر پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات اور مدارس کا اعلان کردیا۔وفاق المدارس کی طرف سے جاری شدہ نتائج کے مطابق گذشتہ چھ سالوں میں صوبہ خیبر پختونخوا کے 110مدارس کے 341پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ جامعہ عثمانیہ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ملکی سطح پر 31 اور صوبائی سطح پر 77پوزیشن حاصل کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن اور ملکی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم عبدالوہاب ولد محمد اسماعیل اور مدرسہ امام اعظم
ابوحنیفہ باجوڑی دیر کالونی رینگ روڈ پشاور کے طالب علم حٖفیظ الرحمن ولد مولانا عزیز الرحمان نے تین ملکی اور چارصوبائی پوزیشن حاصل کرکے دونو ں طلبہ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ جامعہ عثمانیہ کے طالب علم سلمان خان ولد نوراللہ چھ پوزیشن حاصل کرکے دوسری اورمحمد نعیم ولد نجیب اللہ متعلم جامعہ عثمانیہ پشاور نے پانچ پوزیشن حاصل کرکے صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔جامعہ عثمانیہ کے مہتمم مفتی غلام الرحمن نے اس شاندار کامیابی کو جامعہ عثمانیہ کے ناظم تعلیمات اور دیگر اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن مورخہ 16 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"