Author Topic: کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر نہا یت ضروری ہیں ،مسلم ہینڈز  (Read 718 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر نہا یت ضروری ہیں ،مسلم ہینڈز
کوئٹہ: کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مسلم ہینڈ انٹرنیشنل اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موذی مرض سے بچنا اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر نہا یت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے ریجنل مینیجر ملک نعیم نے ہفتہ کے روز میڈیکل اسٹاف کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹر ندیم صمد اور ڈاکٹر فہیم کو پروٹیکشن کٹ فراہم کرنے کے موقع پر کیا۔
 انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے نہ صرف دنیا بھر میں بلکہ پاکستان میں بھی اس کے اثرات خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ جو کہ تشویش نا ک ہیں۔ اس کرونا سے بچاؤ کا واحد طریقہ پر عمل کرنے سے ممکن ہے ۔انہوں نے پاک فوج، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے فرنٹ لائن پر ہیں اور بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں
 انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے تمام لوگ سلامی کے مستحق ہیں یہ ہمارے قومی ہیروز ہیں ان کے کردار سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں انہوں نے اپیل کی ہے کہ عوام اس مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں اور حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہم اس مرض سے بچ سکتے ہیں انہوں
نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کی امداد ضرور کریں تاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے بچوں کے لئے روزگار نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کر سکیں۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ  جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ  05 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"