Author Topic: تربت اسکول سے نکالنے پر طالب علم کی فائرنگ ،چپڑاسی زخمی ہوگیا  (Read 602 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تربت اسکول سے نکالنے پر طالب علم کی فائرنگ ،چپڑاسی زخمی ہوگیا
کوئٹہ : تربت میں اسکول سے نکالنے پر طالب علم کی فائرنگ سے چپڑاسی زخمی ہو گیا جبکہ ہیڈ ماسٹر معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔فائرنگ سے اسکول میں خوف ہراس پھیل گیا
لیویز کے مطابق تربت کے علاقے شاپک میں واقعہ اسکول کے ایک طالب علم کو غیر حاضری کی بنا پر اسکول سے نکال دیا گیاتھا منگل کو طالب علم ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں آیا اور تلخ کلامی کرتے ہوئے
 ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ کردی تاہم گولی قریب ہی کھڑے چپڑاسی کو لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔جبکہ ہیڈ ماسٹر معجزانہ طور پر محفوظ رہا طالب علم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا فائرنگ کے باعث اسکول میں شدیدو خوف ہرا س پھیل گیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 09 جنوری 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"