Author Topic: كالج كے امتحانات  (Read 3897 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
كالج كے امتحانات
« on: December 05, 2007, 06:25:38 PM »
كالج كے امتحانات

دو سالہ مدت كے دوران میں عام حالات میں انٹرمیڈیٹ كے دو اور بی اے، بی ایس سی كے تین داخلی امتحانات لیے جاتے ہیں۔ ان امتحانات میں ہر طالب علم كی شركت لازمی ہے۔ كیونكہ بورڈ/یونیورسٹی كے امتحان كے لیے كسی طالب علم كا داخلہ اس وقت تك نہیں بھیجا جاتا جب تك وہ داخلی امتحانات میں شركت كر كے تسلی بخش كاركردگی نہ دكھائے۔ تاہم پرنسپل صاحب كو اختیار حاصل ہے كہ وہ كسی طالب علم كو طویل علالت یا كالج كے غیر نصابی مشاغل میں مصروف رہنے كی بنا پر رعایت عنایت فرمائیں یا ایسے طلبہ كے لیے ایك خصوصی امتحان كے انعقاد كا حكم دیں۔

بی اے، بی ایس سی تھرڈ ائیر كو اگلی جماعت میں ترقی داخلی امتحانات كے نتائج اور حاضری میں باقاعدگی كو پیش نظر ركھ كر دی جاتی ہے۔ پرنسپل صاحب غیر تسلی بخش نتائج دكھانے والے طلبہ كی ترقی روك دینے كے مجاز ہیں۔ ایسے طلبہ جو كالج كی تدریسی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ نہ لیں اور داخلی امتحانوں میں مایوس كن كاركردگی كا مظاہرہ كریں، ان كا نام كالج سے خارج كر دیا جائے گا اور ایسے طلبہ دوبارہ داخلے كے كسی صورت میں حقدار نہ ہوں گے۔

امتحان میں ناجائز ذرائع اختیار كرنے والے طالب علم كا پرچہ منسوخ كر دیا جاتا ہے اور ضروری كارروائی كے بعد اسے جرمانے یا كالج سے اخراج كی سزا دی جا سكتی ہے۔

معقول وجوہ كی بنا پر پیشگی رخصت حاصل كیے بغیر امتحان سے غیر حاضری كا سخت نوٹس لیا جاتا ہے۔ داخلی امتحان كے ایك پرچے میں غیر حاضری پر دس روپے جرمانہ كیا جاتا ہے اس كے علاوہ كسی كلاس ٹیسٹ سے غیر حاضری پر بھی بھاری جرمانہ عائد كیا جاتا ہے۔

كالج میں انٹرمیڈیٹ كے طلبہ كے لئے بورڈ كی ہدایت كے مطابق داخلی اور خارجی نظام تخمین ﴿Internal and External Assessment System﴾ نافذ ہے۔ اس نظام میں طلبہ كی تعلیمی استعداد، اضافی تعلیمی سرگرمیوں، چال چلن اور اخلاق كی بنا پر داخلی درجہ بندی﴿Internal Gradition﴾ كی جاتی ہے۔ یہ درجہ بندی كامیاب ہونے والے طلبہ كو بورڈ كی طرف سے جاری ہونے والی سند میں درج ہوتی ہے۔ ایسے طلبہ جو تعلیمی موقع سے استفادہ نہیں كرتے، وہ داخلی تخمین میں اچھا گریڈ حاصل نہیں كر سكتے۔

نوٹ:   سال سوم كے پروموشن ٹیسٹ میں فیل ہونے والے یا غیر حاضر ہونے والے طلبہ كا داخلہ یونیورسٹی كے بی اے/بی ایس سی كے امتحان كے لئے نہیں بھیجا جائے گا۔