Author Topic: ڈاکٹر صلاح الدین پر قاتلانہ حملہ انتہائی شرم ناک ہے،اےپی ایم ایس او  (Read 2353 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
ڈاکٹر صلاح الدین پر قاتلانہ حملہ انتہائی شرم ناک ہے،اےپی ایم ایس او

کراچی ... اے پی ایم ایس او اور متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر صلاح الدین پر مسلح افراد کی جانب سے ہونے والے قاتلانہ حملے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں اے پی ایم ایس اوکے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک ڈاکٹر اور استاد پر مسلح افراد کی فائرنگ انتہائی شرمناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچائے ۔