Author Topic: کراچی کے 124 کالجوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ بحال، انٹرسال اول کے داخلے آج سے شرو  (Read 2562 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

کراچی کے 124 کالجوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ بحال، انٹرسال اول کے داخلے آج سے شروع
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی نے کراچی کے 124 کالجوں میں معذورں کا 2 فیصد کوٹا بحال کرتے ہوئے منگل 28 جولائی سے داخلے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان ڈائریکٹر کالجز سندھ ڈاکٹر رفیق احمد صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلے مکمل میرٹ پر ہونگے جب کہ من پسند کالجوں میں کلاسیں لینے کی اجازت نہ دینے پر بھی غور ہوریا ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ سکریٹری تعلیم رضوان میمن کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے 124 سرکاری کالجوں میں سائنس، آرٹس، کامرس، کمپیوٹر سائنس اور ہوم اکنامکس کے شعبوں میں انٹر سال اول کے لئے 99 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19ہزار زیادہ ہیں۔ پروفیسر رفیق نے مزید بتایا کہ شہر میں قائم بینک الحبیب کی 50 برانچوں سے داخلہ فارم کا اجراء 28 جولائی سے کردیا جائے گا اور امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ 8 اگست تک فارم پر کرکے جمع کروادیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ داخلوں کے بعد کلاسز کا آغاز ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کردیا جائے گا۔

شکریہ جنگ