Author Topic: پاسپورٹ رولز 1974ئ  (Read 2538 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
پاسپورٹ رولز 1974ئ
« on: December 08, 2007, 08:37:52 PM »
پاسپورٹ رولز 1974ئ

١۔ مختصر عنوان

ان قواعد كو پاسپورٹ رولز 1974ئ كہا جا سكتا ہے۔

٢۔ تعریفیں

 ان قواعد میں تاوقتیكہ كوئی چیز موضوع یا حوالہ كے برعكس نہ ہو ٫٫ڈائریكٹر٬٬ سے مراد

امیگریشن اور پاسپورٹ كا ڈائریكٹر ہے۔ جس كو وفاقی حكومت نے مقرر كیا ہو اور اس میں

ڈائریكٹر كے لیے مقرر كئے جانے والے افسر بھی شامل ہیں۔

﴿B﴾ ٫٫پاسپورٹ ایجنٹ٬٬ كا مطلب وہ شخص ہے جس كو قاعدہ نمبر 10 كے تحت لائسنس

دیا گیا ہو اور

﴿C﴾ پاسپورٹ آفس سے مراد وہ دفتر ہے جس كو وفاقی حكومت نے پاسپورٹ جاری كرنے كے

لیے اختیار دیا ہو۔

٣۔ پاكستان سے روانگی یا پاكستان میں داخلے كے واسطے شرط۔

كوئی شخص علاوہ اس چیك پوسٹ كے جس كی تخصیص جدول میں كر دی گئی ہو نہ تو

پاكستان سے روانہ ہو گا اور نہ پاكستان میں داخل ہو گا۔

٤۔ پاسپورٹ كے لیے درخواست داخل كرنے كا طریقہ

پاسپورٹ كے اجرائ كی درخواست پاسپورٹ كے دفتر میں دی جا سكتی ہے۔

﴿A ﴾  درخواست دہندہ ذاتی طور پر درخواست دے سكتا ہے۔

﴿B﴾ یا بذریعہ رجسٹری قریب ترین پاكستان ڈویژن كو بھیج سكتا ہے اگر درخواست دہندہ

ملك سے باہر رہا ہو۔

﴿C﴾ بیوی یا شوہر یا گارڈین یا والدین لڑكا، لڑكی ، بھائی یا بہن كے ذریعے داخل كر سكتا ہے

جس كو درخواست دہندہ نے اس فارم میں اختیار دیا ہو جو جدول ii میں دیا ہوا ہے۔

﴿D﴾ درخواست پاسپورٹ ایجنٹ كی معرفت دے سكتا ہے جس اختیار دیا گیا ہو، سوائے اس

صوت كے كہ درخواست دہندہ ملك سے باہر رہتا ہو۔

﴿E﴾ امیگریشن ایجنٹ كی معرفت درخواست دے سكتا ہے جس كو امیگریشن رولز 1959ئ

كے تحت لائسنس دیا گیا ہو۔ اگر درخواست دہندہ ایسا شخص ہے جو امیگریشن ایكٹ

1922 كی ﴿1922 كا نمبر 7 ﴾ كی شرائط كے تحت پاكستان سے جانا چاہتا ہے۔

٢۔ اگر اس قسم كی درخواست پاسپورٹ ایجنٹ داخل كرتا ہے تو پاسپورٹ ایجنٹ

درخواست كے ساتھ سرٹیفكیٹ داخل كرے گا كہ ﴿A﴾ اس شخص كو جس سے وہ متعلق ہے

بذریعہ رجسٹری كے اس كے پتہ پر بھیجا جا سكتا ہے۔ اگر اس نے جدول iii میں دئیے گئے فارم

میں ایسا كرنے كی درخواست دی ہو یا ﴿ب﴾ اگر مذكورہ فارم میں اختیار دیا ہو تو وہ شخص

پاسپورٹ حاصل كر سكتا ہے جس كا ذكر قاعدہ نمبر ٤ كی شق ﴿C ﴾ شق ﴿EX﴾ میں كیا

گیا ہے۔

٦۔ پاسپورٹ افسر درخواست دہندہ كا ذاتی طور پر حاضر ہونا ضروری قرار دے سكتا ہے۔

قواعد 5 یا 6 میں جو كچھ كہا گیا ہے اس كے باوجود وہ افسر جس كو پاسپورٹ كے اجرائ كا

اختیار ہے وہ درخواست دہندہ كی اپنے دفتر میں ذاتی طور پر حاضری ضروری قرار دے سكتا

ہے كہ وہ پاسپورٹ كی درخواست خود ہی داخل كرے اور خود ہی پاسپورٹ حاصل كرے۔

٧۔ پاسپورٹ كی درخواستوں كی مدد

كوئی بھی شخص علاوہ اس شخص كے جس كا ذكر قاعدہ ٤ كے ذیلی قاعدہ ﴿١﴾ كی

شق ﴿C﴾ یا شق ﴿D﴾  یا شق ﴿E﴾ میں كیا ہو دوسرے شخص كی جانب سے پاسپورٹ كی

درخواست نہیں دے گااور نہ ہی اس سے متعلق كاروبار میں ملوث ہو گا۔

٨۔ لائسنس كے واسطے درخواست

١۔ جو كوئی ان شرائط كو پورا كرتا ہے وہ ذیلی قاعدہ ٢ میں بیان كی گئی ہیں اور

پاسپورٹ ایجنٹ كی حیثیت سے كام كرنے كا ارادہ ركھتا ہو وہ لائسنس كی اجرائ كے لیے

ڈائریكٹر كو درخواست دے سكتا ہے۔

٢۔ ذیلی قاعدہ نمبر ٤ كے تحت لائسنس كے اجرائ كے واسطے درخواست دہندہ وہ شخص

ہو گا جو ﴿A﴾ اس قدر مالی وسائل ركھتا ہو كہ وہ پاسپورٹ كے ایجنٹ كے فرائض كو اہلیت

كے ساتھ انجام دے سكے ﴿B﴾ ہر سال كم از كم 2500 روپے بطور انكم ٹیكس كے ادا كرتا ہو۔

﴿C﴾ جو پاسپورٹ آفس سے نصف میل سے زائد فاصلہ پر اس مدت كے اندر جس كی اجازت

ڈائریكٹر نے دی ہو اپنا دفتر ركھتا ہو یا دفتر قائم كرنے كا وعدہ كرے ﴿d﴾ جس كے پاس

پاسپورٹ ایجنٹ ہو یا جو اس مدت كے اندر جس كی اجازت ڈائریكٹر نے دی ہو اپنے دفتر میں

ایجنٹ ملازم ركھنے كا وعدہ كرے۔

٣۔ ذیلی قاعدہ نمبر ﴿١﴾ كے تحت لائسنس كے اجرائ كی درخواست كے ساتھ دستاویزی

ثبوت دینا ہو گا كہ درخواست دہندہ ذیلی قاعدہ ﴿٢﴾ كی شق ﴿A﴾ كے تحت مالی وسائل

ركھتا ہے ﴿B﴾ انكم ٹیكس سرٹیفكیٹ جس میں انكم ٹیكس كی ادائیگی كی رقم درج ہو جو

اس نے گزشتہ سال ادا كی ہو ﴿C﴾ اس دفتر كی تفصیلات ہون جس میں درخواست دہندہ

اپنا كاروبار كرے گا اور ملازمین كو ركھ سكے گا ور ﴿d﴾ لائسنس كی واجب الادا فیس ہو یا

تو نقد صورت میں ہو یا بینك ڈرافٹ كی شكل میں ہو جو ڈائریكٹر كو واجب الادا ہو۔

٩: لائسنس اور تجربہ كی فیس

١۔ لائسنس كے اجرائ كی فیس ایك ہزار روپے ہو گی۔

٢۔ اگر لائسنس كے اجرائ یا تجدید كی درخواست كو منظور كرنے سے انكار كر دیا جاتا ہے تو

ادا شدہ رقم درخواست گزار كو واپس كر دی جائے گی۔

٠١۔ لائسنس كا اجرا

قاعدہ ٨ كے تحت درخواست موصول ہونے پر ڈائریكٹر درخواست گزار كو لائسنس اس فارم

میں جا ری كر سكتا ہے جو جدول ٤ میں دیا ہوا ہے۔ اگر وہ اس امر سے مطمئن ہو جاتاہے كہ

درخواست دہندہ اس قاعدے كے ذیلی قاعدہ نمبر ﴿٢﴾ كی رو سے لائسنس ركھنے كا اہل ہے

اور یہ كہ اس نے لائسنس كی فیس ادا كر دی ہے۔

١١: پاسپورٹ كے اجرائ سے انكار یا اسے كینسل كرنے كا اختیار

ڈائریكٹر ﴿A﴾ كسی شخص كو لائسنس كے اجرائ سے انكار كر سكتا ہے اگر ان وجوہات كی

بنا پر جو وہ ڈائریكٹر تحری میں لائے گا وہ اس امر سے مطمئن ہے كہ ایسے شخص كو

لائسنس كا اجرائ عوام كے مفاد میں نہیں ہو گا اور﴿B﴾ وہ كسی لائسنس كو كینسل كر

سكتا ہے یا اس كی تجدید كرنے سے انكار كر ستا ہے اگر لائسنس ركھنے والے كو اس كی

بات سننے كا موقع دینے كے بعد اسے یہ اطمینان ہو جاتا ہے كہ لائسنس ہولڈر نے ان قواعد اور

شرائط كی خلاف ورزی كی ہے جس سے لائسنس كا اجرائ مشروط ہے۔

٢١۔ لائسنس كا جواز

 لائسنس اجرائ سے ایك سال كی مدت تك قانونی جواز كا حامل ہو گا اور ہر سال تجدید

كی درخواست پر س كی تجدید كی جائے گی جو لائسنس كی معیاد كے ختم ہونے سے دو

مہینے پیشتر ڈائریكٹر كو دینا ہو گی۔

٣١۔ اپیل

جو شخص قاعدہ ١٢ كے تحت ڈائریكٹر كے فیصلے یا حكم سے ملول ہو وہ فیصلہ یا حكم كے

اجرائ سے تین مہینے كے اندر وفاقی حكومت كو اپیل كر سكتا ہے ۔ اپیل پر وفاقی حكومت

كا فیصلہ آخری ہو گا۔

٤١۔ لائسنسوں كا رجسٹر

 لائسنسوں كا رجسٹر ڈائریكٹر كی تحویل میں یا جس كو ڈائریكٹر اختیار دے اس كی

تحویل میں ركھا جائے گا۔ یہ رجسٹر جدول ٥ میں دئیے گئے فارم كی شكل میں ہوگا۔

٥١۔ جرمانہ

جو كوئی ان قواعد یا لائسنس كی شرائط كی پابندی كرنے میں ناكام رہتا ہے یا ان كی

خلاف ورزی كرتا ہے تو وہ كسی اور كار روائی كے اثر انداز ہوئے بغیر جو اس كے خلاف ان

قوائد كے تحت كی جا سكتی ہے چھ ماہ تك كی قید یا جرمانہ یادونوں كا مستوجب ہو گا۔

٦١۔ تنسیخ

پاسپورٹ رولز 1955ئ منسوخ كئے جاتے ہیں ﴿ایك تا ٥ جدول كے لیے گزٹ پاكستان غیر

معمولی حصہ دوم دیكھیں جس كی تاریخ 22  جولائی 1974ئ ہے﴾۔

PC پاسپورٹ

PC پاسپورٹ سے مراد پكچر چینج ﴿تبادلہ تصویر﴾ ہے یعنی پاسپورٹ آپ كو جاری كیا گیا ہے

آپ كسی ملك كا ویزا لگوا لیتے ہیں۔ ویزا كے بعد آپ اپنا پاسپورٹ كسی اور شخص كو

استعمال كے لیے دے دیتے ہیں جو اس پر اپنی تصویر آپ كی تصویر اتار كر لگا لیسا ہے تو یہ

PC كہلاتا ہے ۔ قانون كے مطابق تصویر لگانے والا اور پاسپورٹ دینے والا دنوں مجرم ہیں اور

قانون میں اس كی سزا مقرر ہے۔

ایجنٹ حضرات عام طور پر اسی طرح لوگوں كو ایك سے دوسرے ملك بھجواتے ہیں اس میں

اگر آدمی پكڑا جائے تو سزا اسی كو ہوتی ہے اور اگر نكل جائے تو فائدہ ایجنٹ كو ہو جاتا ہے ۔

امیگریشن حكام نے ہزاروں كی تعداد میں ایسے لوگوں كو پكڑ اہے چونكہ انہیں ایك پاسپورٹ

دیكھنے یعنی چیك كرنے كو چند منٹ ملتے ہیں اس لیے بعض لوگ بچ بھی جاتے ہیں۔ آج كل

جو پاسپورٹ جاری كیا جا رہا ہے اسے PC كرنا نا ممكن ہے۔ اسے ہائی درجہ حرارت پر بند كیا

جاتاہے ۔