Author Topic: 2 yeare Training Courses in Woodwork دو سالہ سرٹیفیكیٹ كورس وڈ ٹیكنالوجی  (Read 11096 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male

دو سالہ سرٹیفیكیٹ كورس وڈ ٹیكنالوجی

پنجاب سمال انڈسٹریز كارپوریشن نے راولپنڈی اور گجرات میں وڈ وركنگ سنٹر ز قائم كئے ہوئے ہیں جہاں میٹرك پاس نوجوانوں كو وڈ ٹیكنالوجی میں دو سالہ سرٹفیكیٹ كورس كروائے جاتے ہیں ۔
چونكہ آج كل ہر كام میں مشینوں كا استعمال بڑھ گیا ہے ،اس لئے لكڑی سے مختلف اشیائ تیار كرنے كے عمل میں دستی ہتھیاروں كی بجائے مشینی ہتھیار وں كا عمل دخل زیادہو گیا ہے ۔وڈ ٹیكنالوجی میں كورس كرنے والے نوجوانوں كے لئے روزگار اور ترقی كے روشن امكانات موجود ہیں ۔
اس كورس میں جن چیزوں كی تربیت دی جاتی ہے ان میں درج ذیل نظریاتی اور عملی مضامین شامل ہیں :

پہلا سال
١۔   مقامی طور پر تیار كیے گئے دستی آلات اور مشینوں كی عملی تربیت
٢۔   ٹمبر تھیوری
٣۔   دستی آلات
٤۔   بنیادی بجلی
٥۔   ڈرائنگ٦
۔   ریاضی
٧۔   بنیادی انگریزی

 دوسرا سال
 دوسرے سال میں درج ذیل مضامین میں عملی تربیت اور نظریاتی تربیت  دی جاتی ہے۔
١۔   مقامی اور غیر ملكی دستی آلات اور مشینوں كی عملی تربیت
٢۔   مشین اور ٹولز تھیوری
٣۔   مشینوں كی دیكھ بھال اور مرمت
٤۔   ڈرائنگ اور ڈیزائن
٥۔   تخمینہ اخراجات اور بنیادی مینجمنٹ
٦۔   بنیادی انگریزی
٧۔   بنیادی بجلی اس كورس كے لئے قابلیت كم از كم میٹرك پاس اور عمر كی حد چودہ سے بیس سال ہے
 کورس بالكل مفت كروایا جاتا ہے۔ٹیكنیكل كتابیں ،سٹیشنری اور دوسرا سامان بھی مفت فراہم كیا جاتا ہے۔ہر طالب علم كو ماہانہ پانچ سو روپیہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔
اس كورس كی تكمیل پر آپ اپنا فرنیچر كا كارخانہ بھی قائم كرسكتے ہیں اور فرنیچر كے كسی كارخانے  میں ملازمت حاصل كرسكتے ہیں ۔اس كورس كے كرنے والوں كو ایك دو سال كے عملی تجربے كے بعدبطور سپروائزر یا منیجر آسانی كے ساتھ ترقی مل سكتی ہے۔