Author Topic: نوجوان نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو فائر مار زخمی کردیا  (Read 1167 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

نوجوان نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو فائر  مار زخمی کردیا
زرعی یونیورسٹی کی کبڈی و جوڈو کراٹے کی چیمپئن اور مشہور موٹر سائیکلسٹ صبا ستار کو اسکے مبینہ عاشق نے فائر مار کر
خود کو بھی گولی مار لی، دونوں ہسپتال داخل۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 5 ج ب کی رہائشی 25سالہ صباء ستار کو گذشتہ صبح چک نمبر 66ج ب دھاندرہ کے رہائشی عمران نے اس کے گھر گھس کر گولی مار دی اور بعد میں خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی، دونوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جہاں ملزم عمران کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔ زخمی صبا کی حالت قدرے بہتر ہے۔ صبا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی جوڑو کراٹے ٹیم اور کبڈی ٹیم کی رکن ہے اور متعدد میڈلز حاصل کر چکی ہے جبکہ موٹر سائیکل چلانے میں شہرت رکھتی ہے، 14اگست کے موقع پر سبز ہلالی پر چم لہراتی ہوئی سڑکو ں پر موٹر سائیکل چلا کر ملک گیر شہرت پا چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران صبا کو چاہتا تھا اور اس نے بے وفائی سے دلبر داشتہ ہو کر انتہائی اقدام اٹھایا۔
یہ خبر روزنامہ نوائے وقت لاہور میں 19 اگست 2015 کو شائع ہوئی