Author Topic: سیکورٹی کے نام پر جامعہ بلوچستان کو نو گوایریا بنادیاگیاہے،پشتون ایس ایف  (Read 767 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سیکورٹی کے نام پر جامعہ بلوچستان کو نو گوایریا بنادیاگیاہے،پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم سازی کے عمل کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے بہت جلد صوبائی دارالحکموت سے باہر کے تعلیمی اداروں کے دورے کئے جائینگےگزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی(سٹی کیمپس) کا دورہ کیا گیا جہاں ادارے کی نئی انتظامیہ سے ادارے میں طلباءکو درپیش مسائل اور انتظامی امور پر تفصیلی نشست ہوئی۔ اس موقع پر پشتون ایس ایف یونیورسٹی سٹی کیمپس کے آرگنائزر غزال حمید اور ڈپٹی آرگنائزر انور خان کاکڑ بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ایچ ای سی قوانین کے مطابق ادارے کیلئے دو سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر ممکن بنائی جائے جبکہ سیکورٹی کے نام پر ادارے کو نو گو ایریا بنانے کی پرزور مذمت کی گئی۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ادارے میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ختم کرکے مقامی امیدواروں کیلئے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ بیان میں اس بات کی امید ظاہر کی گئی کہ ادارے کی نئی انتظامیہ جلد ہی موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے طالبعلم دوست حکمت عملی اور پالیسی وضع کرے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ یکم نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"