حیدرآباد انٹر کے سالانہ امتحان کے دوران نقل کرنیوالے 35 طلبہ پکڑے گئے
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد میں ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام جاری گیارہویں اوربارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران ویجلنس ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز پر اچانک چھاپوں کے دوران 35طلباء وطالبات کونقل کرنے کے الزامات رنگے ہاتھوں پکڑکر امتحا نا ت میں شر کت سے روک دیاجبکہ چیئرمین ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹرفضل الحق اورناظم امتحانات پروفیسر محسن اتا نے مشترکہ طورپر پٹارو کالج‘ نذرتھ گرلز کالج اور شاہ لطیف گرلز کالجز کے امتحانی مرا کز کے اچانک دورے کے دوران امتحانات کاجائزہ لیا ۔
شکریہ جنگ