PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Hyderabad Board => Topic started by: فائزہ on September 17, 2009, 08:00:23 AM

Title: تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے صدارتی اسکالر شپ کیلئے 13 طلبہ اہل قرار
Post by: فائزہ on September 17, 2009, 08:00:23 AM

تعلیمی بورڈ حیدر آباد  کے صدارتی اسکالر شپ کیلئے 13 طلبہ اہل قرار
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق پریزیڈنٹ ٹیلنٹ فارمنگ اسکالر شپ (سالانہ امتحان 2008 ) کی اسکیم کے تحت فرسٹ ایئر اور انٹرکی تعلیم کے دوران 6 سو روپے ماہانہ اسکالر شپ دینے کے لیے میٹرک کا سالانہ امتحان 2008 پاس کرنے والے 13 طالب علموں کواہل قرار دیا گیا ہے ان طالب علموں کو فرسٹ ائیر اور انٹر کی تعلیم کے دوران انہیں سالانہ 500 روپے کتب کی خریداری کے لیے بھی فراہم کیے جائیں گے ان طالب علموں میں راجہ اویس شفیق ، عبیدالرحمان ، محمد حارث چوہدری، عامر علی ڈرگھ ، رانا محمد عمر ثقلین ، نمرا جیلانی اور سیرت العروج، چودھری رحمٰن حسین،دانیا خان ، محمد علی خان ،سمیرا صنوبر ابڑو ،کرن صبا اور عین الصبا کو ماہانہ 600 روپے اسکالرشپ دینے کے لیے اہل قراردیا گیاہے
شکریہ جنگ