Author Topic: وفاقی بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا  (Read 2063 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
وفاقی بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا

راولپنڈی…وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ہے، امتحان میں پاس ہونے والوں کا تناسب79.43 فیصد رہا۔ ایف اے/ایف ایس سی 2009ء کے امتحان میں کل35584 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے28265 کامیاب قرارپائے۔ پری انجیئنرنگ گروپ میں طالبہ اقرا اعجاز نے1030ریکارڈنمبرلے کرپہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فوجی فاؤنڈیشن کالج راولپنڈی کے طالب علم سید علی حسنین نے999 نمبر لے کر دوسری اورفضائیہ انٹر کالج راولپنڈی کے ذیشان محمود نے992 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کی طالبات نے حاصل کیں، فاطمہ ایاز1017 نمبروں کے ساتھ پہلی، آئمہ طارق1013 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ زاہبہ خالد اور آمنہ عامر نے1005 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شکریہ جنگ
...................

فیڈرل بورڈ کے تمام کالجوں کا مکمل رزلٹ یہاں موجود ہیں۔