PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => BZU => Topic started by: sb on November 02, 2019, 11:46:42 AM

Title: زکریا یونیورسٹی کو داخلوں کی مد میں ساڑھے 26 کروڑ آمدن
Post by: sb on November 02, 2019, 11:46:42 AM

زکریا یونیورسٹی کو داخلوں کی مد میں ساڑھے 26 کروڑ آمدن
ملتان: زکریا یونیورسٹی کو رواں برس داخلوں کی مد میں ساڑھے 26کروڑ کی آمدن ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں بی ایس چار سالہ پروگرام اور ایم اے ایم ایس سی کے داخلے مکمل ہوگئے ابھی مخصوص سیٹوں پر داخلے باقی ہیں ، اس وقت تک بی ایس پروگرام میں 4ہزار 965 طلبا نے داخلہ لیا، جبکہ ایم اے ایم ایس سی کیلئے 3ہزار89طلبا وطالبات نے داخلہ لیا، ان طلبا سے صرف فیس کی مد میں 26کروڑ 57لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ ہاسٹل اور دیگر فیسیں الگ سے ہیں جبکہ ابھی ایم فل اورپی ایچ ڈی کے داخلے ہونا باقی ہیں جس کے بعد کل آمدنی 40کروڑ سے تجاوز کر جانے کا قومی امکان ہے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 02 نومبر 2019ء کو شائع