Author Topic: پنجاب اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے پرایڈیشنل ڈائریکٹر نیب معطل  (Read 324 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے پرایڈیشنل ڈائریکٹر نیب معطل
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور دیگر اساتذہ کو ہتھکڑی لگانے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رفیع کو معطل کردیا اور اساتذہ کے کیس کی تحقیقات کےلئے نئی انکوائری ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے اے ایس آئی مختار احمد کو بھی معطل کرنے کیلئے آئی جی پنجاب پولیس کو سفارش کردی ہے۔لاہور میں چیئر مین نیب سے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کے ایک وفدنے ملاقات کی۔ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کے وفد میں سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کی بیگم بھی شامل تھیں۔ چیئر مین نیب نے وفد کی باتوں کو انتہائی توجہ اور اطمینان سے سنااور وفد کوقانون کے مطابق مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کے وفدنے چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو سراہا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے ڈی جی نیب لاہور کیخلاف چلائی گئی مہم پر بھی افسوس کا
اظہارکیا۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ اسلام آبادایڈیشن میں مورخہ 16 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"