Author Topic: جامعہ زکریا سسٹم کمپیوٹرائزڈ کردیا ،یونیورسٹی سے 75 فیصد کرپشن ختم  (Read 680 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ زکریا سسٹم کمپیوٹرائزڈ کردیا ،یونیورسٹی سے 75 فیصد کرپشن ختم
ملتان:وائس چانسلر جامعہ زکریا نے دعویٰ کیا ہے کہ سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرکے کرپشن کا 75فیصد خاتمہ کردیا گیا ہے،صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کہ یونیورسٹی کے تشخص کو بحال کرنے کی کوشش رنگ لائیں ہیں کرپشن میں کمی ہوئی ہے ، فاصلاتی نظام تعلیم کو بند کرکے کرپشن کا ایک باب بند کردیا گیا ،
 لاہور کیمپس کےبارے میں گورنر سے با ت کی ہے اوردرخواست کی ہے کہ اس کیمپس کو دوبارہ نہ کھولا جائے ورنہ ایک اور پنڈوراباکس کھل جائے گا، رواں برس داخلے کے لئے درخواستیوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب تھی
 اور میرٹ بہت ہائی رہا ہے اس سے یونیورسٹی کو ایک کروڑ 56لاکھ روپے تک آمد ن ہوئی، ایچ ای سی کی منظوری کے بعد بائیو ٹیکنالوجی پراجیکٹ کا سول ورک آئندہ ماہ سے شروع ہوگا، بوائز اینڈ گرلز ہاسٹلز کو رواں برس مکمل کرنا چاہتے ہیں ،
ایچ ای سی کی رینکنگ میں یونیورسٹی کی8ویں پوزیشن کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
حوالہ یہ خبر روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 23 اکتوبر 2018کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"