Author Topic: زکریا یونیورسٹی ملتان فائن آرٹس ، آرکیٹکچر کے طلبا کا احتجاج  (Read 935 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
جامعہ زکریا کالج آف فائن آرٹس شعبہ آرکیٹکچر پروگرام کے طلبا کا پاکستان آرکیٹیکچر کونسل اینڈ ٹائون پلانرز سے الحاق نہ ہونے پر احتجاج
ملتان: جامعہ زکریا شعبہ فائن آرٹس آرکیٹیکچر پروگرام کے طلباء نے پی کیٹ پی کے ساتھ الحاق نہ ہونے پر یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر انتظامیہ کے خلاف ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا،
طلباءکا کہناتھا کہ انہیں طویل عرصہ سے شعبہ میں فیکلٹی اور دیگر سہولیات کے فقدان کا سامنا ہے ، ڈگری بھی پاکستان آرکیٹیکچر کونسل اینڈ ٹائون پلانرز سے الحاق شدہ نہیں ،فیکلٹی نہ ہونے پر پی کیٹ پی ہمارا لحاق نہیں کررہی ہے
جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گئے بعدا زں انتظامیہ نے طلبا کو چیئرمین کی تعیناتیاور پی کیٹ پی کو ارسال گئے مراسلے کی کاپی دی
جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا،دریں اثنا جامعہ زکریا کی انتظامیہ نےسینئر انجینئر پروفیسر محمود خان کی بطور چیئرمین خدمات حاصل کرلی ہیں انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔
حوالہ یہ خبر روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 23 اکتوبر 2018کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"