Author Topic: زکریا یونیورسٹی کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹس، گروپس کا نوٹس  (Read 797 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
زکریا یونیورسٹی کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹس، گروپس کا نوٹس
ملتان : صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ زکریا ڈاکٹر عبدالستار ملک نے اپنے بیان میں گزشتہ ہفتے رونما ہونے والے واقعات کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا
کہ ایسوسی ایشن اس تحقیقات میں نہ صرف مکمل تعاون کرے گی بلکہ کسی طرح کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،ایسے واقعات میں جو کوئی بھی ملوث پایا جائے اس کو قرار واقعی اور عبرتناک سزا دی جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ زکریا یونیورسٹی ملتان کے نام پر بننے والے جعلی فیس بک اکاؤنٹس اور دیگر سوشل میڈیا گروپس کا نوٹس لے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 17 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"