Author Topic: محکمہ سکول ایجوکیشن کی ماہ دسمبر میں اساتذہ کی شیڈول ٹرینگ ملتوی  (Read 300 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محکمہ سکول ایجوکیشن کی ماہ دسمبر میں اساتذہ کی شیڈول ٹرینگ ملتوی
لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن نے ماہ دسمبر میں اساتذہ کی شیڈول ٹرینگ کو ملتوی کردیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب کے 2 لاکھ اساتذۃ کی ٹریننگ 24 دسمبر سے شروع ہونی تھی ۔
جس کو اساتذہ کے احتجاج کی کال کو دیکھتے ہوئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ قائد اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلمنٹ کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو اس حوالےسے مراسلے کے ذرایعے سے آگاہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کے تربیت سین کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا جارہا ہے ۔
 اساتذہ نے ٹریننگ کو رکوانے کے لیے احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔اور اٹھارہ دسمبر کو اس حوالے سے احتجاج کیا جانا تھا ۔
ٹرینگ ملتوی ہونے کے بعد اساتذۃ نے احتجاج کی کال واپس لے لی ہے ۔ اس حوالے پنجاب ٹیچریونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ان کا مطالبہ تسلیم کرلیا اس لیے وہ احتجاج نہیں کررہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 18 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"