Author Topic: پنجاب کالج ماڈلز کی سائنس ایکسپو تقریب  (Read 315 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب کالج ماڈلز کی سائنس ایکسپو تقریب
ملتان: ڈی آئی جی جیل خانہ جات شوکت فیروز نے کہا ہے کہ پنجاب کالج طلبا کے بہترین مستقبل کا ضامن ہے، پنجاب کالج ملک کے مستقبل کی بہترین آبیاری کر رہاہے، یہاں آ کر جدید تعلیمی کاوشوں، سائنس ایکسپور، تعلیمی کامیابیوں ، معیار کو دیکھ کر بے حد حوشی ہوئی ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج کے طلبا و طالبات کے بنائے ہوئے ماڈلز کی سائنس ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر نے کہا کہ ادارہ ہذا میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر خاص توجہ دی جاتی ہے
اور آج کی یہ سائنس ایکسپو اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ ہم طلبا وطالبات کی تخلیقی سرگرمیوں کو نکھارنے اور انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے کوشاں ہیں ، اختتام پر پوزیشن ہولڈرزاور اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں،
 تقریب میں گرلز برانچ کی پرنسپلز میڈم ناذیہ، میڈم صائمہ فیاض، وائس پرنسپل بوائز کیمپس سبحان خان شیروانی، خرم شاہ، اظہر خان، ایچ او ڈی ڈاکٹر اشرف، ندیم اکبر و دیگر اساتذہ اور طلبا و طالبات نے شرکت کی ،نظامت کے فرائض میڈم فرزانہ نے ادا کئے،طلبا وطالبات نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پنجاب کالج ہمارے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 22 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"