Author Topic: جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دورہ تفسیر القرآن، خطابت کورس  (Read 952 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دورہ تفسیر القرآن، خطابت کورس
کراچی :  وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات کے اختتام کے ساتھ مدارس دینیہ کے شعبہ درس نظامی سالانہ دوماہی تعطیلات کا آغاز ہوگیا،جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دورہ تفسیر القرآن، خطابت کورس جبکہ شعبہ بنات کیلئے سمر کورس کا انعقاد کیاگیاہے،
جن میں عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات بھی شرکت کرسکتے ہیں،بڑی تعداد میں طلبہ مختلف ممالک اور علاقوں کیلئے تبلیغی اسفار پر روانہ ہوگئے ہیں دریں اثنارئیس وشیخ الحدیث جامعہ بنوریہ مفتی محمدنعیم نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ ، شہر یار آفریدی اورآفتاب جہانگیرسے ملاقات کی
 اور مدارس کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جامعہ بنوریہ شعبہ غیر ملکی کے نگران مولانا نعمان نعیم سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے۔ مفتی نعیم نے کہا کہ امید ہے وعدے کے مطابق غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کے مسائل کو مکمل حل کیا جائے گا کیونکہ گزشتہ حکومتوں کی نسبت اس حکومت نے غیر ملکی طلبہ کے حوالے سے بھرپور تعاون کیاہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاورایڈیشن میں مورخہ 13اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"