Author Topic: جامعہ زکریا ایڈوانسڈ سٹڈیز ان پیور اینڈ اپلائیڈ میتھ کے مقابلے  (Read 428 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ زکریا ایڈوانسڈ سٹڈیز ان پیور اینڈ اپلائیڈ میتھ کے مقابلے
ملتان :جامعہ زکریا کا شعبہ ریاضی بین الاقوامی شہرت رکھتا ہے۔ یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے سنٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان پیور اینڈ اپلائیڈ میتھ کے زیراہتمام مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئےکی۔ مقابلوں میں 27جامعات کے 650 طلباء طالبات نے حصہ لیا،
گیم ون کوالیفائنگ سگنلز چیمپئن شپ میں جامعہ زکریااور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد بازی لےگئیں۔ ریاضی کے قابل اطلاق پوسٹر سازی کے مقابلے کی تینوں پوزیشنیں جامعہ زکریا کی طالبات نے حاصل کیں۔اسی طرح ریاضیاتی سائنس کے ان مقابلوں میں لاہور ، فیصل آباد ، سکھر ، ساہیوال ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ، وہاڑی ، فیصل آباد ، سکھر، ساہیوال ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، رحیم یا ر خان اور بہاولپور کے 27اداروں اور جامعات کے650طلباء طالبات نے حصہ لیا۔
 کوالیفائنگ رائونڈ آف سگنلز چیمپئن شپ گیم ہوئی جس میں450طلبا نے ٹیسٹ دیا اور سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنیوالے 25طلباء نے گیم2کیلئے کوالیفائی کیا ۔ ان طلباء طالبات کو کیش پرائزز ، کپ انعامات کے طور پر دیئے گئے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ  پشاورایڈیشن میں مورخہ 17اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"