Author Topic: مڈل سٹینڈرڈ امتحانات کی تیاریاں مکمل، 240امتحانی سنٹر ز قائم  (Read 662 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
مڈل سٹینڈرڈ امتحانات کی تیاریاں مکمل، 240امتحانی سنٹر ز قائم
راولپنڈی : پنجاب اگزامینیشن کمیشن کے تحت مڈل سٹینڈرڈ امتحانات 2020ء 4فروری سے شروع ہونگے، تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کلسٹر اور امتحانی سنٹرز، امتحانی عملہ کی ڈیوٹیوں کے لیٹر جاری کر دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے ساتوں تحصیلوں میں 240امتحانی سنٹر ز قائم کیے ہیں۔ 1954مردوخاتون اساتذہ امتحانی فرائض انجام دینگے، امتحانات کیلئے 17مارکنگ سنٹرز کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ 76کلسٹر سنٹرز بنائے گئے ہیں، 15جنوری سے امتحانی عملے کو تربیت دی جائے گی۔ امتحانات 13فروری تک جاری رہیں گے۔ امیدواروں کو رول نمبر سلپ بھجوادی گئی ہے، امتحانی عملے کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کو فوکل پرسن نامزد کر دیا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا راولپنڈی ایڈیشن مورخہ 12 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"