Author Topic: شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق جواب جمع نہ کرانے پر کراچی یونیورسٹی کو نوٹس  (Read 427 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق جواب جمع نہ کرانے پر کراچی یونیورسٹی کو نوٹس
حیدرآباد : پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی بی اے کی جعلی ڈگری کے خلاف دائر درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر کراچی یونیورسٹی کے وکیل کو 12اکتوبر کے نوٹس جاری کردیا گیا۔

این اے 216سانگھڑ سے جی ڈی اے کے امیدوار کشن چندپاروانی نے شازیہ مری درخواست دائر کی تھی کہ شازیہ مری کی ڈگری جعلی ہے،سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ کے جسٹس خادم حسین شیخ کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل نےکراچی یونیورسٹی سے جواب طلب کیا تھا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود نہ تو جواب داخل کیاگیا اور نہ ہی ہفتہ کو کراچی یونیورسٹی کاکوئی وکیل پیش ہوا تھا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر ، 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"