PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Mirpurkhas Board => Topic started by: sb on February 27, 2009, 12:58:33 PM

Title: بورڈ انٹراینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص کا سانگھڑ میں سیمینار
Post by: sb on February 27, 2009, 12:58:33 PM

بورڈ انٹراینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص کا سانگھڑ میں سیمینار

سانگھڑ(نمائندہ جسارت) چیئرمین بورڈ انٹراینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عبدالعلیم راجپوت نے معیارتعلیم کو بہتربنانے کے لیے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرپورخاص بوڈ ریجن میں تعلیم کی بہتری کے لیے بھرپورکوشش کررہاہے امتحانات کے فرسودہ طریقہ کارکو ختم کیاجائے گا جدید نظام کو رائج کیاجائے گا کاپی کلچرنے ہمارے نظام تعلیم کو تباہ کردیاہے کاپی کلچرکے خاتمے کے بغیرنئی نسل کی بہتری ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ امتحانات میں کاپی کلچرکے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کئے جائیں گے زائد تعداد میں ویجیلنس ٹیمیں بنائی جائیں گی اس موقع پر کنٹرول ایگزامنیشن رحیم بخش شیخ ڈپٹی سیکرٹری محمدحسن کھوسو ڈسٹرکٹ آفیسر ریسرچ محمدحسن نوھڑی اور اساتذہ ومحکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔
  [/rtl]      شکریہ جسارت