Author Topic: انٹربورڈ کے پیپرز کی غیر متعلقہ افراد سے مارکنگ  (Read 1036 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انٹربورڈ کے پیپرز کی غیر متعلقہ افراد سے مارکنگ
شیخوپورہ: بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی طرف سے شیخوپورہ میں مارکنگ کیلئے آنیوالے پیپرز ٹیچرز کے بجائے درجہ چہارم کے ملازمین اورغیر متعلقہ افراد سے مارکنگ کر انے کا انکشاف ،بورڈ کی طرف سے قائم کردہ سنٹر کے بجائے پیپر گھروں ، سکولوں اور لائبریری میں مارکنگ کئے جانے لگے غیر متعلقہ افراد اور نان پروفیشنل لوگوں سے مارکنگ کی وجہ سے محنتی طلبا کا مستقبل تاریک ہونے لگا جبکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی طرف سے مقرر کردہ کلرک ملک احسان پیپرز کو گھروں ، سکولوں میں بھجوانے پر اپنا حصہ وصول کررہا ہے
مذکورہ کلرک کے اساتذہ کے ساتھ رویے اور کرپشن سے متعلق تحریری طور پر چیئرمین بورڈ کو آگا ہ کیا گیا مگر بااثر ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی جبکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی طرف سے قائم کردہ سنٹر کی آر آئی بھی کلرک کے بااثر ہونے کی وجہ سے کارروائی کرنے سے گریزاں رہتی ہے
یہ انکشافات مقامی شہری زین العابدین کی طرف سے دی جانیوالی تحریری درخواست میں کئے گئے ،رابطہ کرنے پر کلرک ملک احسان نے بتایاکہ یہ چھوٹا سا شہر ہے اور سب کے ایک دوسرے کیساتھ تعلقات ہیں اس لئے ٹیچروں کو بغیر چیکنگ اندر آنے دیا جاتا ہے اور اگر کوئی ٹیچر پیپر گھر لیجاتا ہے تو اسکی بیوی بھی پڑھی لکھی ہوتی ہے وہ پیپر چیک کرلیتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا شیخوپورہ ایڈیشن میں مورخہ 10 جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline asad95

  • Newbie
  • *
  • Posts: 11
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
    • Pakistan Education
Is this is a authentic Report..?