Author Topic: پولیس اہلکاروں اور طلباء نے ایک دوسرے کی پٹائی کردی  (Read 2297 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


پولیس اہلکاروں اور طلباء نے ایک دوسرے کی پٹائی کردی
لاہور: لاہور میں ناکے پر جھگڑے کے بعد پولیس اہلکاروں اور طالبعلموں نے ساتھیوں کو بلا کر ایک دوسرے کی پٹائی کر دی ۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی آفس کے قریب ناکے پر گورنمنٹ کالج سول لائنز کے دو موٹر سائیکل سوار طالبعلموں کو روکا گیا تو انہوں نے اہلکاروں سے جھگڑا شروع کر دیا ۔جس کے بعد وہ قریبی ہاسٹل سے ساتھیوں کو لے کر آئے اور پولس اہلکاروں کی پٹائی کر دی ۔طلباء کے حملے کے حوالے سے وائر لیس پیغام پر مزید نفری پہنچ گئی اور تصادم کے دوران بارہ طلباء زخمی ہو گئے ۔طلبا نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔



شکریہ آج نیوز

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں