Author Topic: پاكستان كی آبادی  (Read 964 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
پاكستان كی آبادی
« on: August 31, 2009, 03:04:17 PM »

پاكستان كی آبادی

مطالعہ آبادی

كسی ملك كی معاشرتی زندگی كے مطالعے كے لیے اس ملك كی آبادی، اعداد و شمار اور اس كی بڑی بڑی خصوصیات كا علم ہونا ضروری ہے۔ تعلیم آبادیات ایك ایسا عمل ہے جس كے نتیجے میں انسانی آباد میں ہونے والی تبدیلیوں كے اسباب اور نتائج كا علم حاصل ہوتا ہے۔ ہر علاقے میں بسنے والے افراد كے لیے وسائل اور مسائل كو بہتر طور پر سمجھا جا سكتا ہے اور مسائل كو حل كرنے كے لیے بہتر منصوبہ بندی كی جا سكتی ہے۔

آبادی كے متعلق با مقصد اور كامیاب منصوبہ بندی نہیں كی جا سكتی جب تك آبادی كے مختلف پہلووٕں سے متعلق ضروری كوائف مہیا نہ ہوں۔ آبادی كے كوائف كے سلسلے میں جن باتوں كا جاننا ضروری ہے، ان میں كل آبادی اور اس كی علاقائی تقسیم، شہری و دیہاتی آبادی كا تناسب، تعلیم و تربیت كا معیار، شرح افزائش، فی كلو میٹر آبادی اور لوگوں كے مشہور پیشے وغیرہ سرفہرست ہیں۔

آبادی كے ان كوائف كو جاننے كے عمل كو مردم شماری كہتے ہیں۔ مردم شماری ہر دس سال بعد ہوتی ہے۔ برصغیر میں پہلی مردم شماری 1881ئ میں ہوئی۔ پاكستان میں پہلی مردم شماری 1951ئ اور پانچویں1998ئ میں ہوئی۔ اكنامك سروے آف پاكستان 2007-08ئ كے مطابق پاكستان كی آبادی 16 كروڑ 9 لاكھ ﴿160.9ملین ﴾ افراد پر مشتمل ہے۔