Author Topic: بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات  (Read 974 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات  : وزیر اعلی بلوچستان
کوئٹہ: کنٹرولر امتحانات جامعہ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے کہا ہے کہ بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات2018ءکے دوران مختلف ویجیلنس ٹیمیں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں امتحانی سینٹرز کے دورے کررہی ہیں ،
 بوٹی مافیا سے نجات حاصل کرنے کے لئے والدین اساتذہ، طلباء اور سول سوسائٹی کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،
بلوچستان بھر میں ایک دوسرے امید وار کی جگہ امتحان دینے والےجن امیدواروں کو پکڑا گیا، ہے ان کے کیسز ان فیئر مینز کمیٹی یوایس ایم کوبھجوائے گئے ہیں ،
نقل کرنے والے متعدد امیدواروں کے خلاف کیسزبھی بنائے گئے ہیں ،
ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
وائس چانسلر کی ہدایت پروہ خود ،ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم شاہوانی ،ڈپٹی کنٹرولرغلام محمد، ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حسین علی شاہ،پروفیسر حلیم صادق، اور عبدالخالق کی زیر نگرانی مختلف ویجلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
جو بلوچستان بھر میں قائم118 امتحانی سینٹرز کے دورے کررہی ہیں ،مذکورہ ٹیموں نےزیارت ،ڈیرہ بگٹی،دالبندین،موسی ٰ خیل ،لورالائی ،مستونگ،سمیت مختلف علاقوں کے دورے کئے ،
اس کے علاوہ کوئٹہ میں گورنمنٹ سینٹرل ہائی اسکول،گورنمنٹ سنڈیمن ہائی اسکول،اسپیشل ہائی اسکول،تعمیر نو کالج، گرلز کالج کینٹ،اور گرلز کالج جناح ٹاون کے علاوہ دیگر سینٹرز میں مختلف ویجلینس ٹیموں نے امتحانات کاجائزہ لیا،
انہوں نے کہا کہ امتحانات میں نقل کے خاتمے کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو دور کریں گےواضح رہے کہ امتحانات 18اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 16 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"