Author Topic: حکومت خاندانی منصوبہ بندی کو سکولوں میں نصاب کا حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کر  (Read 1513 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


حکومت خاندانی منصوبہ بندی کو سکولوں میں نصاب کا حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے

2010ءکو آبادی کا سال قرار دیا ہے‘ عوام میں بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا شدہ مسائل اور اقتصادی
مشکلات کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے گا
وفاقی وزیر بہبود آبادی فردوس عاشق اعوان کی ” اے پی پی“ سے بات چیت


 اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر بہبود آبادی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزارت نے 2010ءکو آبادی کا سال قرار دیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں آبادی کی شرح میں تیز رفتار اضافے سے عوام کو درپیش مسائل اور اقتصادی مشکلات کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے‘ وزارت خاندانی منصوبہ بندی کو سکولوں میں نصاب کا حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے‘ اس ضمن میں وزارت کے اعلیٰ حکام وزارت تعلیم سے تبادلہ خیال کریں گے تاکہ وہ اپنے تعلیمی نصاب میں اس مضمون کو شامل کریں‘ وزارت ” پاپولیشن فرسٹ “ کے نعرے کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے ترقی پر اثرات کے بارے میں عوام کو آگاہی ہمارا عزم ہے


شکریہ اے پی پی