Author Topic: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بی ایڈ پروگرام اور فیسوں میں ردوبدل  (Read 497 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بی ایڈ پروگرام اور فیسوں میں ردوبدل
اسلام آباد :  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے روڈمیپ پر بی ایڈ پروگرام کے دورانیہ میں توسیع اور فیسوں میں ردوبدل کیا ہے۔ ایک سالہ بی ایڈ پروگرام کو ڈیڑھ سال‘ اڑھائی سال اور چار سال کے بی ایڈ پروگرامز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
 نئے پروگرامز میں ٹیچنگ آبزرویشن‘ ٹیچنگ پریکٹس کورس ورکشاپ‘ ریسرچ پراجیکٹ اور فیس ٹو فیس ٹیچنگ کمپوننٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فیسوں میں ردوبدل کا اطلاق سمسٹر خزاں 2018ء سے کیا گیا ہے۔
 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے مطابق مستحق طلباء کیلئے سکالرشپ اور فیس میں رعایت فراہمی کیلئے 9مختلف اسکالرشپ سکیمیں بھی شروع کر رکھی ہیں جس کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز سے رابطہ کیا جا سکتاہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 22 فروری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"