Author Topic: Meeting of MSF Hazara Division. Decided to Contest Next Election.  (Read 1429 times)

Offline Ray Kashif

  • Jr. Member
  • **
  • Posts: 78
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
  • Ok
ہزارہ، چلاس(نیٹ نیوز، پی این ایس او، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم ایس ایف  جی بی ہزارہ ڈویژن کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں ایم ایس ایف (ن) کے عہدیداروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں ایم ایس ایف کے عہدیداران و کارکنان بھرپور کردار ادا کرینگے دیامر کے تمام حلقوں سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی الیکشن کمیپئن چلائی گی اور اس حوالے سے کارکنوں کے گروپ تشکیل دئیے جائینگے تاکہ وہ گاؤں گاؤں میں مسلم لیگ کا منشورپہنچائینگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ کے تمام امیدواروں کے پوسٹرز ،بینرز اور پمفلٹ بناینگے اور کارکنوں کی زمہ داری دی جائی گی کہ وہ مسلم لیگ کے امیدواروں کی بھرپور کمپین چلائینگے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) جی بی ہزارہ ڈویژن فریداللہ نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا ترقیاتی معاشی اور سماجی ویژن کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے اور دنیا بھر کے تمام ڈونرز پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس عمل کو گلگت بلتستان تک پہنچانے کے لئے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کی حکومت بنانے کی ضرورت ہے سابق حکومت نے گلگت بلتستان کے وسائل کو لوٹا ہے انہوں نے کہا انشاء اللہ اب کی بار مسلم لیگ پورے خطے میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ کی کامیابی کے لئے کردار ادا کریں
https://www.facebook.com/MuslimStudentsFederation
...