Author Topic: پبلک سیکٹر میں کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنائی جائے گی،نو جامعات کے قیام کا منصوبہ  (Read 1476 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
پبلک سیکٹر میں کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنائی جائے گی،نو جامعات کے قیام کا منصوبہ ترک نہیں کیا
   
کراچی(محمدعسکری…اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر میں کوئی نئی یونیورسٹی نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ غیر ملکی تعاون سے قائم کی جانے والی انجینئرنگ کی 9 جامعات کا منصوبہ ترک نہیں کیا البتہ موجودہ اقتصادی صورتحال اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث 9 جامعات کے منصوبے پر عارضی طور پر کام روک دیا ہے۔ کراچی کیمپ آفس میں ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پہلے سے قائم جامعات کی گرانٹ کی کمی کو دور کرنا ہے۔ جیسے جیسے اقتصادی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی جامعات کی گرانٹ کی نہ صرف کمی دور ہوگی بلکہ گرانٹ میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ بیرون ملک نئی اسکالر شپس روک دی گئی ہیں کیونکہ جو پہلے سے لوگ اسکالر شپ پرگئے ہوئے ہیں ان کی فنڈنگ مشکل سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وفاقی محکمہ تعلیم کے تحت کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھی جا چکی ہے وہاں سے منظوری کے بعد آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی جائے گی اور ماضی کی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن محکمہ تعلیم کے ماتحت آجائے گا۔



شکریہ جنگ