PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: sb on May 16, 2019, 12:02:23 PM

Title: انگریزی سائنس اور ریاضی کی تدریس کے حوالے سے تربیتی پروگرامز
Post by: sb on May 16, 2019, 12:02:23 PM

انگریزی سائنس اور ریاضی کی تدریس کے حوالے سے تربیتی پروگرامز
کوئٹہ :صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ ثانوی تعلیم کے تدریسی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارات اور استعداد کار بڑھانے خصوصاً انگریزی سائنس اور ریاضی جیسے مضامین کے تدریس کے حوالے سے تربیتی پروگرامز کے انعقاد کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں صوبائی حکومت معیار تعلیم کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 16 مئی2019ء کو شائع ہوئی