Author Topic: سندھ میڈیکل کالج میں بون بینک  (Read 1602 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0
سندھ میڈیکل کالج میں بون بینک
« on: April 24, 2010, 09:13:06 PM »
 سندھ میڈیکل کالج میں بون بینک
   
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہلیتھ سائنسز کے تحت سندھ میڈیکل کالج میں ”بون بینک“ کا افتتاح اور پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کے بطور پرو وائس چانسلر، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہلیتھ سائنسز اور پرنسپل، سندھ میڈیکل کالج ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے ”بون بینک“ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں طلبہ اور طالبات کو ہڈیوں کی معلومات اور پڑھائی میں مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس ”بون بینک“ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس سے لائبریری کے طرز پر بینک سے ہڈیوں کے حصول اور پڑھائی میں آسانی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے 35 مکمل ڈھانچوں کی ہڈیاں مہیا کی گئی ہیں۔ انہوں نے پروفیسر مسعود حمید ، وائس چانسلر، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہلیتھ سائنسز کی رہنمائی اور کالج کو دی جانے والی سہولتیں اور فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروفیسر جنید اشرف، پرنسپل، ڈاؤ میڈیکل کالج نے ”بون بینک“ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کے لیے اس سہولت کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر رعنا مسعود نے کہا کہ سندھ میڈیکل کالج میں ”بون بینک“ کا قیام ڈاؤ یونیورسٹی آف ہلیتھ سائنسز کی جانب سے اپنے اداروں کو پہنچائی جانے والی سہولتوں کا ایک تسلسل ہے ۔
شکریہ جنگ