packaging industry
جدید دور میں كاروباری رجحانات اور ٹیكنیك میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ۔آج كے دور میںجس رجحان نے كاروباری دنیا میں سب سے زیادہ فروغ پایا ہے وہ ہے اشیائ كو پیك كركے فروخت كرنے كا رجحان ۔آپ كسی بھی ماركیٹ میں چلے جائیںآپ كا ٹیلی ویژن سیلے كر كپڑے دھونے والے نیل تك ہر چیز پیك حالت میں ملے گی اور تو اور پكے پكائے كھانے بھی پیكٹوں میں بند كركے فروخت كرنے كا رجحان كافی فروغ پارہا ہے ۔پیكنگ كی صنعت ایك ایسی صنعت ہے جس كا آغاز چند سو روپوں سے لے كر كروڑوں روپے مالیت سے كیا جسكتا ہے ۔اس سے آپ پیكنگ كی صنعت كی وسعت كا بخوبی آندازہ لگاسكتے ہیں ۔یہ صنعت بہت وسیع ہونے كے ساتھ كم از كم خطرات اور مناسب نفع كی حامل ہے اس كا آغاز آپ بڑی آسانی سے اپنے گھر سے كرسكتے ہیں پھر اس صنعت میں اتنی وسعت ہے كہ اگر محض نام گنوانے ہی شروع كردیں تو اس كے لیے صفحات ركار ہوں گے كیونكہ ہمارے پاس صفحات بہت محدود ہیں اس لیے یہاں صرف پیكنگ كے چند ایسے یونٹوں كا ذكر كیا جارہا ہے ،جن كے لیے نہ زیادہ سرمائے كی ضرورت پڑتی ہے اور نہ ہی زیادہ ٹیكنیكل مہارت دركار ہوتی ہے ۔ان صنعتی یونٹوں كا ذكر كرنے سے قبل میں آپ كو یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں كہ آپ كوئی بھی چیز پیك كركے فروخت كے لیے پیش كریں لیكن پیكنگ كے لیے كسی چیز كا انتخاب كرنے سے قبل ضروری ہے كہ آپ درج ذیل باتوں كو پیش نظر ركھیں ۔
پیكنگ كے لیے ایسی چیز كا انتخاب نہ كریں جس كا ماركیٹنگ میں بہت زیادہ مقابلہ پایا جاتا ہو۔یعنی بہت سے لوگ وہ چیز پیك كركے ماركیٹ میںسپلائی كررہے ہوں ۔مقابلے كی وجہ سے ایك تو منافع كی سطح بہت گر جاتی ہے دوسرے خوردہ فروش زیادہ مراعات طلب كرتے ہیں ۔یعنی قیمت فروخت میں كمی كے ساتھ ساتھ وہ ادھار مال دینے كا بھی مطالبہ كرتے ہیں ۔یوں تو ماركیٹ میں بھی ادھا ر مال ففروخت كرنا پڑتا ہے لیكن اس كا طریقہ كار كم ازكم یہ ہونا چاہیے كہ جب كوئی دكاندار كوئی مال خریدے تو اس كے ساتھ یہ طے كیا جائے كہ وہ كسی مقررہ طریقہ كار كے مطابق ادائیگی كرتا رہے گا ۔مثلاًآپ اس سے یہ طے كرلیں كہ ہر پندرہ دن بعد میں آ پ كی دكان پر آئوں گا اور آپ كو پچھلے مال كے پیسے ادا كرنے ہوں اور آئندہ مال آپ كو بھی كریڈٹ پر مل جائے گا ۔اس طریق كار ڈیٹ ٹو ڈیٹ ادائیگی كا طریقہ كہتے ہیں اور ماركیٹ میں زیادہ تر یہی طریقہ كار رائج ہے البتہ بعض اشیائ كی سپلائی اتنی زیادہ ہے كہ دكاندار كہتے ہیں كہ مال ركھ جایے فروخت ہونے پر ادائیگی كردی جائے گی۔ ایسی چیزوں كی پیكنگ كا بوجھ كافی زیادہ مالدا ر پارٹیاں ہی برداشت كرسكتی ہیں ۔چھوٹے پیمانے پر كام كرنے والوں كے لیے اس میں دو طرح كے خطرات ہیں ۔
اول
یہ كہ مال تو آپ نے سپلائی كردیا لیكن آپ كو یہ اندازہ نہیں ہوسكتا كہ رقم كی وصولی كتنے عرصے میں ہوگی ۔اس طرح آپ نے جہاں سے تھوك مال خریدا وہاں ادائیگی كے معاملے میں آپ كو مشكلات كا سامنا پڑے گا اور غیر یقینی صورتحال كی وجہ سے آپ اپنے كاروبار كو صیح انداز میںمنظم نہیں كرسكیں گے
۔دوسرے خطرہ یہ بھی ہوتا ہے كہ دكاندار ایسے مال كی فروخت میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے بلكہ ان كی كوشش یہ ہوتی ہے كہ اس مال كو فروخت كریں جو انہوں نے نقد ادائیگی كركے خریدا ہے یا جس كی ادائیگی ایك مقررہ وقت میں كرنی ہے ۔اس طرح اس مال كی فروخت میں زیادہ سے زیادہ تاخیر ہوگی جو آپ كو بہت سے مسائل سے دو چار كرسكتی ہے ۔اس بحث سے یہ نتیجہ نكلتا ہے كہ پیكنگ ے لیے ایسی چیز كا انتخاب كیا جائے جس كا منڈی میں زیادہ مقابلہ نہ ہو اور جس كی ادائیگیاں مقررہ اصول كے مطابق ہوسكتی ہیں ۔ایسی اشیائ كی پیكنگ كا كاروبار شروع كرنا زیادہ اور مفید ثابت ہوسكتا ہے
جو اشیائ مقامی ماركیٹ سے تھوك كے حساب سے خریدی جاسكیں اور پیك كرنے كے بعد ان كی كھپت بھی مقامی ماركیٹ میں ہوسكے۔
پیكنگ كا مقصد
اشیائ كو پیك كركے فروخت كرنے كے دو بنیادی مقاصد ہیں :اول یہ كہ جو اشیائ پیك كركے فروخت كی جائیں وہ ہر قسم كی گرد و غبار اور آلودگی سے محفوظ رہیں ۔دوئم یہ كہ اشیائ كی پیشكش میں دلكشی اور جاذبیت پیدا كی جائے یہی وجہ ہے كہ كچھ اشیائ كو بہت سادہ انداز میں پیك كیا جاتا ہے
جبكہ كچھ اشیائ كی كوالٹی كی بجائے پیكنگ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے
بلكہ بعض اوقات تو اتنے كی وہ چیز نہیں ہوتی جتنا خرچ اسے پیك كرنے پر كیا جاتا ہے ۔عام طور پر كاسمیٹكس ،ڈٹرجنٹس اور ناولٹیز كی پیكنگ كو زیادہ سے زیادہ دلكش بنانے كی كوشش كی جاتی ہے ۔
پیكنگ كا فن اور طریقے
جدید دور میں پیكنگ مٹیریل كا شعبہ بذات خود ایك بہت بڑی صنعت كا درجہ ركھتا ہے ہر وز نت نئے پیكنگ مٹیریل اور پیكنگ ڈیزائن تیار كیے جارہے ہیں ۔پیكنگ مٹیریل میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مٹیریل میں گتہ ،كارڈ بورڈ،پلاسٹك،كپڑا اور شیشے اور پلاسٹك كی بوتلیں اور كنٹینرز زیادہ اہم ہیں
۔یہاں مقصد پیكنگ كے فن سے آپ كو متعارف كرانا ہے لہذا اس كی تفصیل میں گئے بغیر ہم آپ كو پیكنگ كے چند معروف طریقوں سے آگاہ كریںگے ۔آپ اپنی سہولت كے مطابق پیكنگ كے لیے ان میں سے كوئی طریقہ اپنا سكتے ہیں اور اسی كی مناسبت سے آپ پیكنگ كے لیے كسی چیز كا انتخاب كرسكتے ہیں ۔
١۔ پلاسٹك بیگ پیكنگ
یہ اشیائ كو پیك كرنے كا سب سے معروف ،سب سے سستا اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والا طریقہ ہے ۔پلاسٹك كی چھوٹی چھوٹی تھیلیوں سے لے كر بڑے بڑے پلاسٹك بیگز تك میں مختلف اشیائ پیك كركرے فروخت كے لیے پیش كی جاتی ہیں ۔مثلاً ایك ڈیڑھ انچ كے ٹرانسپیرنٹ بیگ لیں جو چیزیں گھریلو پیمانے پر پیك كركے فروخت كے لیے پیش كی جاتی ہیں ۔ان میں دھوبی سوڈا ،نیل ،كھانے كے رنگ ،كشمش ،سبز الائچی،كالی مرچیں ،دار چینی اور بیسیوں پسی ہوئی اشیائ ہیں ۔اس پیكنگ كے لیے جو طریقہ اختیار كیا جاتا ہے
وہ یہ ہے ۔فٹ ضرب دس انچ كے بكس بورڈ كٹوا كر ان كی سفید سائیڈ پر كوئی مخصوص نام پر پرنٹ كروالیا جاتا ہے ۔پھر مخصوص ساخت كی ٹرانسپیرنٹ پلاسٹك كی چھوٹی چھوٹی تھیلیاں جن كی چوڑائی ایك ڈیڑھ انچ اور لمبائی تقریباً دو انچ ہوتی ہے ،لے لی جاتی ہے ۔تھیلیوں كے منہ بند كرنے كے لیے دو طریقے استعمال كیے جاتے ہیں تو سٹیل پنوں كے ساتھ تھیلیوں كا منہ بند كردیا جاتا ہے بہرحال یہ كوئی اچھا طریقہ نہیں اس طرح بند تھیلیوں سے اشیائ كے ضائع ہونے كا اندیشہ ہوتا ہے ،دوسرا طریقہ یہ ہے كہ مناسب سائز كا ایك الیكٹرك پلاسٹك سیلر خریدا لیا جائے ۔یہ ایك چھوٹی مشین جس كااستعمال نہایت آسان اور سادہ ہے ۔یہ مشین حرارت كے ذریعے تھیلیوں كا منہ بند كردیتی ہے ۔یہ مشین جو اچھی ساخت كی كی ہو ایك ہزار سے پندرہ سو روپے تك مل جاتی ہے۔اب جو چیز آپ پیك كررہے ہیں اس كے لیے كوئی مخصوص پیمانہ مقرر لیں ۔اگر چیز پوڈر كی شكل میں ہے جیسے دھوبی سوڈا ،نیل یا رنگ وغیرہ اس كے لیے آپ كسی مخصوص سائز كی چمچ كو بطور پیمانہ استعمال كرسكتے ہیں ۔اگر پیك كی جانے والی چیز گنی جاسكتی ہے ۔مثلاًسبز الائچی وغیرہ تو ایسی چیز كے لیے آپ گن پیكنگ كرسكتے ہیں ۔بعض اشیائ محض اندازے سے ك
جاسكتی ہیں ۔جو چیز آپ پیك كررہے ہیں اس كی تھیلیوں كو بكس بورڈ ﴿گتے كی ایك قسم ہے ﴾پر پھیلا كر دیكھیں كہ كتنی تھیلیاں ایك بكس بورڈ پر آویزاں كی جاسكتی ہیں ۔یہ گنتی درجنوں میں ہونی چاہیے مثلاً ایك گتے پر دو درجن یا ایك درجن تھیلیاں آویزاں كریں ۔گتے پر تھیلیاں آویزاں كرنے كے لیے آپ كو ایك اچھے سٹیپلر كی ضرورت ہوگی جس كا رینج زیادہ ہو۔اب سٹیپلر كی مدد سے ان تھیلیوں كو گتے پر قطاروں میں سٹیپل كردیں ۔لیجئے آپ كا پیكنگ پراسیس مكمل ہوگیا ۔پیكنگ كا یہ سب سے سستا ،ابتدائی اور كم خرچ سے شروع كیا جانے والا یونٹ ہے ۔یہ كام گھریلو پیمانے پر كرنا زیادہ فائدہ مند ہوسكتا ہے یعنی گھر كے بچے اور خواتین اپنے فالتو وقت میںیہ اشیائ پیك كریں اور آپ موٹر سائیكل اگر میسر ہو یا سائیكل پر ان اشیائ كو دكانوں پر پر سیل كرسكتے ہیں ۔اگر آپ كے پاس موٹر سائیكل ہے تو اس سے آپ نہ صرف تیزی كے ساتھ كام كركے اپنی سیل بڑھاسكتے ہیں بلكہ زیادہ دور دور كے دكانداروں سے بھی رابطہ قائم كركے ان تك اپنا مال پہنچاسكتے ہیں ۔بظاہر یہ چھوٹا سا یا بے وقعت كام نظر آتا ہے لیكن اگر آپ میں یہ صلاحیت موجود ہے كہ آپ اپنے مال كی سیل كو زیادہ سے زیادہ بڑھاسكیں تو یہ ایك ٹھیك ٹھاك منافع بخش كاروبار ثابت ہوسكتا ہے ۔آئیے اندازہ لگاكردیكھیں كہ اس میںمنافع كی شرح كیا ہوسكتی ہے ۔
فرض كریں آپ كھانے كا رنگ پیك كركے فروخت كرنا چاہتے ہیں ۔اگر كھانے كے رنگ كی تھوك قیمت سو روپے فی كلو ہو اور ایك كلو كو فی تھیلی پچاس پیسے میں فروخت كرنا پڑے تو سات سو تھیلو ں كی فروخت ساڑھے تین سو ہوئی سو روپیہ رنگ كا خرچہ اور ڈیڑھ سو روپے دیگر اخراجات بھی ہوں تو ایك كلو رنگ كی فروخت پر آپ كو ایك سو روپے كی خالص بچت ہوسكتی ہے چونكہ جو لوگ اس طرح كی اشیائ پیك كركے كے فروخت كرتے ہیں انہیں اندازہ ہوجاتا ہے
كہ صرف ایك چیز كوپیك كركے فروخت كرنا فائدہ مند نہیں ہوسكتا ہے ۔لہذا وہ دس بارہ اقسام كی مختلف اشیائ پیك كرتے ہیں ۔اور انہیں فروخت كے لئے پیش كرتے ہیں ۔اس طرح وہ باآسانی بہت كم سرمائے اورگھر كے افراد كے فالتو وقت كے استعمال سے یومیہ كم از كم پانچ سو روپیہ كماسكتے ہیں ۔بظاہر بالكل معمولی اور حقیر سا نظر آنے والا كام كتنا منافع بخش ثابت ہوسكتا ہے ۔
اس چھوٹی پیكنگ كے علاوہ نسبتاً بڑی پیكنگ میں صاف شدہ اور چھلے ہوئے میوہ جات ،سویٹس ،ٹافیاں وغیرہ پیك كركے بھی فروخت كے لیے پیش كی جاسكتی ہیں ۔اس كے علاوہ بھی اشیائ كی پیكنگ كے لیے پلاسٹك بیگ پر پرننٹنگ كروالی جاتی ہے اگر ایسا كرنا نسبتاً مہنگا پڑتا ہوں تو كاغذ یا باریك گتے كے لیبل پر چھپائی كركے انہیں پیك كی جانے والی تھیلیوں كے اندر اس طرح ركھا جاتا ہے كہ مذكورہ لیبل كا چھپائی والا رخ سامنے رہے۔
پلاسٹك كی تھیلیوں میں آپ اور بھی بہت سی اشیائ پیك كركے فروخت كرسكتے ہیں ۔مثلاً پسے ہوئے مصالحہ جات ،دالیں ،چاول،چنے اور بیسیوں دیگر اشیائ ۔پیكنگ كے لئے اشیائ كا انتخاب كرتے وقت اس بات كا خیال ركھیں كہ ایسی چیزیں پیك كركے فروخت كے لئے پیش كریں جو روزمرہ استعمال كی ہوں اور جن كی روزانہ كھپت زیادہ سے زیادہ ہو نیز یہ اشیائ تھوك ماركیٹ سے مناسب كریڈٹ پر بھی آسانی سے دستیاب ہوسكتی ہیں ۔اشیائ كے پیكٹ كی قیمت بہت زیادہ نہیں ہونی چاہئیں كیونكہ اس طرح آپ كو زیادہ سرمایہ كاری كرنا پڑے گی۔
پیكنگ كا شعبہ بہت وسعت كا حامل ہے۔ہم نے صرف ایك معمولی پراجیكٹ كی وسعت كا واضح كرنے كے لیے اتنی تفصیل سے كام لیا ورنہ یہاں مختلف گھریلو صنعتوں كے متعلق صرف گھریلو تعارف ہی پیش كیا جاتا ہے ۔مزید تفصیلات آپ متعلقہ صنعت كا اچھا طرح مطالعہ كرنے كے بعد خود معلوم كرسكتے ہیں ۔پیكنگ كی صنعت میں پلاسٹك كی تھیلیوں میں اشیائ كی پیكنگ كے علاوہ میك اپ بكس بورڈ ،گتے كے ڈبوں میں اشیائ پیك كرسكتے ہیں یا شیشے اور پلاسٹك كی بوتلوں اور دیگر كنٹینرز میں گھریلو پیمانے پر اشیائ كی پیكنگ كا كام كرسكتے ہیں ۔