Author Topic: ہم نصابی مشاغل  (Read 3723 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ہم نصابی مشاغل
« on: December 05, 2007, 06:21:25 PM »
اسلامیہ كالج سول لائنز ہم نصابی سرگرمیوں كے اعتبار سے بھی پورے صوبے میں نمایاں مقام ركھتا ہے۔ كالج میں بزم تاریخ، بزم فروغ اردو، پنجابی ادبی مجلس، فاران كوئز سوسائٹی، ینگ رائٹرز كلب كے علاوہ سائنس سوسائٹیز بھی بڑی متحرك اور فعال ہیں۔ ان مجالس كے ذریعے طلبہ میں علم و آگہی اور شعور پیدا كیا جاتا ہے۔ گذشتہ برسوں میں ملك كے طول و عرض كے تعلیمی اداروں میں ہونے والے انٹر كالجنیٹ بین الكلیاتی مقابلوں میں ہمارے ہونہار طلبہ نے نعت، قرإت، مباحثوں، مذاكروں، تقریری مقابلہ جات اور ملی نغموں میں لا تعداد انفرادی انعامات حاصل كیے۔ پچھلے سیشن میں32سے زائد ٹیم ٹرافیاں حاصل كیں۔ آل پاكستان خطاطی كے مقابلے میں بھی ہمارے كالج نے پہلی پوزیشن حاصل كی خانہ فرہنگ ایران كے زیر اہتمام آل پاكستان پہلا قومی فارسی ایوارڈ جیتنے كا اعزاز بھی سول لائنز كے طالب علم نے حاصل كیا۔