اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیراہتمام حقوق طلباءریلی
پشاور: اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں” حقوق طلبہ“ ریلی نکالی گئی ،مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے ناظم آئی جے ٹی حسن بشیر، ناظم آل گورنمنٹ کالج پشاور وسیم حیدر اور دیگرنے کہا
کہ جی سی ٹی کے طلباء کو وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں شامل نہ کرنے کے باعث طلباءمیں مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب طلباءکوہاسٹل میں سہولیات کے فقدان کیساتھ انکوٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسرنہیں
جس کی وجہ سے انہیں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ جی سی ٹی پشاو رکے طلباءکو بھی وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرنےکیساتھ دیگر مسائل کا خاتمہ کیاجائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ7 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی